پیپلزپارٹی سندھ کا5 جولائی کو صوبہ بھر میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان
آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی ہی پاکستان کی ترقی، استحکام اور عوامی خوشحالی کی ضمانت ہے،نثار کھوڑو
جمعرات 2 جولائی 2026 17:01
(جاری ہے)
انہوں نے ہدایت کی کہ پارٹی کی تمام ضلعی تنظیمیں اپنے اپنے اضلاع میں یومِ سیاہ کے موقع پر ریلیوں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کریں اور جمہوریت کے استحکام کے عزم کا اعادہ کریں۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل جمہوریت کے تسلسل، پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین پر مکمل عملدرآمد میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے جدوجہد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین کی شق 58بی2 کا خاتمہ کرکے منتخب جمہوری حکومتوں کو غیر آئینی طور پر برطرف کرنے کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کو اس کی اصل روح کے مطابق بحال کرنے، اٹھارویں ترمیم منظور کرانے کا کریڈٹ پارلیمنٹ اور صدر آصف علی زرداری کو جاتا ہے۔نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت آئین توڑنے والوں کو آرٹیکل 6 کے تحت سنگین جرم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے، جبکہ ماضی میں رات کی تاریکی میں منتخب جمہوری حکومتوں کو برطرف کرکے آمریت مسلط کردی جاتی تھی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں جمہوریت کے مزید استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام ریاستی ادارے اپنے اپنے آئینی دائرہ اختیار میں رہ کر فرائض انجام دیں، کیونکہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی ہی پاکستان کی ترقی، استحکام اور عوامی خوشحالی کی ضمانت ہے۔مزید قومی خبریں
-
نہروں، ندی نالوں، جھیلوں اور ڈیموں میں نہانے اور تیراکی پر 30 روز کیلئے پابندی نافذ
-
فرانس میں شدید گرمی کی لہر نے تباہی مچادی،ہلاکتیں 2 ہزار سے زائد ہوگئیں
-
نجی شعبے ملکی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی ہے۔ نہال ہاشمی ، گورنر سندھ
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی یکہ غنڈ مہمند میں پولیس ٹیم پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت
-
ایف آئی اے کی کارروائی، 2 سال سے مطلوب انسانی اسمگلر ملتان ایئر پورٹ سے گرفتار
-
کاروباری برادری ملکی ترقی اور معاشی استحکام میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، گورنر سندھ
-
ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی میں 0.98 فیصد کمی، پیٹرول اور ڈیزل سستے، ٹماٹر 125 فیصد مہنگے ہوگئے
-
شرجیل میمن اور رانا قاسم نون کی ملاقات،مسئلہ کشمیر پر قومی یکجہتی کے فروغ پر اتفاق
-
پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے نئی پالیسی سفارشات حکومت کو پیش
-
پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ، سپلائی متاثر ہونے لگی
-
دانہ سر بس حادثے کے جائے وقوعہ پر حکومت بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومت کی ریسکیو سرگرمیاں جاری
-
شازیہ مری کا شیرانی میں مسافر کوچ کو پیش آنے والے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.