بھارت نے حریت رہنماؤں سمیت 3ہزار سے زائد کشمیری جیلوں میں بند کر رکھے ہیں، حریت کانفرنس
جمعرات 2 جولائی 2026 17:47
(جاری ہے)
انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ حریت کانفرنس کے نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمدیٰسین ملک، آسیہ اندرابی اور دیگر نظر بندو ں کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔
ضلع راجوری کے ڈوریمل اور گمبھیر مغلاں جنگلاتی علاقے میں بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن آج مسلسل 41ویں روز بھی جاری رہا ۔ آپریشن میں بھارتی فورسز کے ہزاروں اہلکار ، جنگی ہیلی کاپٹر،ڈرون ، سراغ رساں کتے حصہ لے رہے ہیں۔قابض بھارتی اہلکار قریبی گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو سخت ہراساں کر رہے ہیںجسکی وجہ سے مقامی لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیاتھا کہ علاقے میں متعدد عسکریت پسند موجود ہیں تاہم آپریشن کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ، قابض فوج انکا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے سری نگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کچھ حاصل نہیں ہوا، مقبوضہ علاقہ کھلی جیل کا منظر پیش کر رہا ہے جہاں لوگ اظہار رائے کی آزادی کے حق سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری سیاسی عدم اطمینان کا مسلسل شکارہیں اور وہ خود کو بے بس و تنہا محسوس کر رہے ہیں۔ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے ممتاز کشمیری تاجر اور تحریکِ آزادی کے سرگرم حمایتی ڈاکٹر مبین احمد شاہ کی جائیداد کی ضبطی کی شدید مذمت کی ہے۔ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان کہا کہ مبین احمد شاہ ایک باوقار کاروباری شخصیت ہیں اور وہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں طویل عرصے سے آواز بلند کر رہے ہیں جس کی پاداش میں انہیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم 'چوہان' کا ٹیزر منظرِ عام پر آتے ہی بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے۔ فلم کے ٹیزر میں پیلٹ گن سے آنکھوں کو پہنچنے والے شدید نقصان کو 'محدود نقصان' قرار دیا گیا ہے، جس پر پیلٹ متاثرین اور مقامی رہنماو ¿ں ، انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی قرار دیا ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
بھارت میں مساجد اورمدارس کیخلاف بلڈوز کارروائیاں ،مسلم دنیا خاموش
-
جموںوکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے،مرکز 185 کلومیٹر زیر زمین افغانستان کے ہندوکش علاقے میں تھا
-
راجوری میں’’پولیو فری پاکستان‘‘ پمفلٹ کی گردش، بھارتی حکام سے وضاحت طلب
-
کاکروچ جنتا پارٹی کانئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب احتجاج
-
بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کا پہلا غیر ملکی دورہ ،بھارت کے بجائے ملائیشیا اورچین کاانتخاب
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
-
سانگھڑمیں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ قتل کر دیا
-
مردان،کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.