پی ٹی اے کی جانب سے ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم کی اپ گریڈ یشن

جمعرات 2 جولائی 2026 19:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2026ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے عوام الناس اور کمرشل اداروں کو مزید موثر اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے کی جانب سے اندرون ادارہ تیار کیے گئے اس جدید نظام کے ذریعے تمام صارفین کے لیے ڈیوائس رجسٹریشن کا عمل مزید آسان اور موثر ہو گا۔

جمعرات کو پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق اس مجوزہ اپ گریڈیشن کے باعث ڈی آئی آر بی ایس پورٹل (dirbs.pta.gov.pk) اور اس سے متعلقہ تمام سروسز 3 جولائی 2026ء شام 5:00 بجے سے 6 جولائی 2026ء صبح 4:00 بجے تک عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گی۔اپ گریڈیشن کا عمل کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے پی ٹی اے تمام صارفین اور کمرشل اداروں کے تعاون کی معترف ہے۔