پوری قوم کو متحد ہو کر اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،علماء ومشائخ

جمعہ 3 جولائی 2026 14:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2026ء) سرگودھا کے علما و مشائخ نے ناموس رسالت و عظمت اصحاب رسول پر روشنی ڈالتے ہوئے ختم نبوت پر ایمان دین اسلام کا جز اول ہے۔اس لئے ہم اپنی زندگی میں اسلامی تعلیمات کومشعل راہ بنا کر اپنے لئے راہ نجات کو تلاش کر کے روز محشر اللہ تعالی کی رحمتوں سے سرشار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا امن سلامتی اور اخوت و بھائی چارے کا درس دین اسلام نے دیا اس لئے ہمیں متحد ہو کر دفاع اسلام، دفاع وطن اور قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

زرائع کے مطابق جمعیت اشاعت اہلسنت والسنہ کے صوبائی نائب امیر پنجاب علامہ عطا اللہ بندیالوی، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ایڈیشنل ناظم اعلی علامہ سید سبطین شاہ نقوی، انٹرنیشنل ختم نبوت پنجاب کے صدر قاری احمد علی ندیم،اتحاد العلما کیصدر قاضی نگاہ مصطفے جنرل سیکرٹری مولانا ملک ضیا الحق، سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر،شفقت اقبال للہ، رابعہ مسجد کے خطیب پروفیسرفضل الحق بندیالوی،مسجد حامد علی شاہ کے خطیب مولانا احمد حسن چشتی اور دیگر علما و مشائخ نے قیام امن ،بھائی چارے اتحاد واتفاق اور مکمل ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فرقہ واردیت اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پوری قوم کو متحد ہو کر اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت و عظمت اصحاب رسول دین اسلام کا جزاول ہے اس لئے ہم اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر روز محشر اللہ تعالی کی رحمتوں کے حقدار ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں امن وامان کے قیام کا درس دین اسلام سے ملتا ہیجو ہم آہنگی و بھائی چارے کے ساتھ عوام کے تحفظ کا درس دیتا ہے اس لئے ہمیں چائیے کہ ہم قیام امن، اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں یہی وجہ ہے کہ اج ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکام الہی کے تابع توحید و سنت کے نظام کو اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے ہمیں چائیے کہ ملک میں قیام امن کے لئے بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دے کر اتحاد و اتفاق کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہے۔ جس میں پوری قوم کو دفاع وطن کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے صبر و تحمل۔قومی اتحاد و اتفاق اور جذبہ حب الوطنی کو خاص اہمیت دے کر ملک میں قران وسنت کے تابع نظام شریعت کے نفاذ پر زور دیا۔

علما و مشائخ نے کہا کہ دہشتگردی،مہنگائی، سودی نظام اور ٹیکسوں کے خاتمہ سے ملک خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔اس لئے ہر شہری پر زمہ داری عائد ہوتی کہ وہ دفاع وطن اور قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرئیاور توحید و سنت کے پرچار کے ساتھ غیر اسلامی رسومات کو ترک کر کے نونہالان وطن کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کی طرف راغب کریں۔انہوں نے امن وامان اور بھائی چارے کے ساتھ مکمل ہم آہنگی، اسلام کی سربلندی،ملک کی سلامتی امت مسلمہ کے اتحاد اور باران رحمت کے لئے دعا کروائی۔