ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 کراچی ریجن کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں زون چھ کی مسلسل چوتھی کامیابی

جمعہ 3 جولائی 2026 19:56

ٹنڈو الہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2026ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد کردہ ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19(کراچی ریجن ) ون ڈے کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کے چوتھے ۔راؤنڈ میں گزشتہ روز زون چھ نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی جبکہ زون سات اور زون پانچ نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون چھ نے زون ایک کو 160 رنز سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔

زون چھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔ محمد ازان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 8 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 101، عبدل سمی نے 11 چوکوں کی مدد 79، حظیفہ احسن نے 8 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 68 اور رحمت اللہ نے 25 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

محمد فصیح نے 50 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ جواب میں زون ایک 142 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

ساحل نصار نے 39، محمد فرمان نے 25 اور محمد فصیح نے 24 رنز بنائے۔ سلو لیفٹ آرم اسپنر جواد احمد جارحانہ بالنگ کرتے ہوئے 12 رنز دیکر 5، سعد سخاوت نے 25 اور محمد طاہر نے 30 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے دوسرے میچ زون سات نے زون چار کو 81 رنز رنز سے ہرا دیا۔ زون سات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔

طلحہ عرفان شیخ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 19 چوکوں 6 چھکوں کی مدد سے 130، علی شیر نے 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 59، ساحل نے 5 چوکوں کی مدد سے 46 اور ریاض احمد نے 21 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ حظیفہ بن ساجد نے 60 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ جواب میں زون چار 199 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ امان اللہ نے 41، محمد بلال نے 38 اور سعد مرتضی نے 28 رنز بنائے۔ سلو لیفٹ آرم اسپنر شمروز خان نے 25 رنز دیکر 4 جبکہ ریاض احمد نے 19 اور محمد حمزہ نے 63 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

عید گاہ گراونڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں زون پانچ نے زون دو کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زون دو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 149 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ علیان آصف نے 7 چوکوں کی مدد سے 60، محمد حارث نے 38 اور زین علی جعفر ی نے 20 رنز بنائے۔ سلو لیفٹ آرم اسپنر ماجد علی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 24 رنز دیکر 7 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ جواب میں زون پانچ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 150 رنز بنا لئے۔ ماجد علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے 76 اور ریان چوھان نے 7 چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے اور دونوں ناقابل شکست رہے۔ محمد حظیفہ نے 24 اور عبدل روف نے 25 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔