یوکرین کے ایک اور شہر پر قبضہ، روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا.صدرپوتن
پوتن کا اعلی فوجی کمانڈروں اور وزارت دفاع کے حکام کے ہمراہ ایک فوجی کمانڈ پوسٹ کا دورہ ، ڈونباس میں روسی فوج کی پیش قدمی، خصوصا اہم شہر کوستیان تینیو پر قبضے سے متعلق بریفنگ دی گئی
میاں محمد ندیم
ہفتہ 4 جولائی 2026
17:33
(جاری ہے)
کریملن کے مطابق صدر پوتن نے اعلی فوجی کمانڈروں اور وزارت دفاع کے حکام کے ہمراہ ایک فوجی کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا، جہاں انہیں ڈونباس میں روسی فوج کی پیش قدمی، خصوصا اہم شہر کوستیان تینیو پر قبضے سے متعلق بریفنگ دی گئی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ روس اس جنگ میں کامیابی حاصل کرے گا، تاہم فوجی قیادت کو کارروائی کے دوران روسی فوجیوں کی جانوں کے تحفظ اور جنگی اہداف کے حصول کو یقینی بنانا ہوگا. صدر پوتن نے الزام عائد کیا کہ کیف حکومت میدان جنگ میں اپنی مبینہ کامیابیوں کا تاثر برقرار رکھنے کے لیے تخریبی اور دہشتگردانہ کارروائیوں کا سہارا لے سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کے بیانات اور اقدامات نہ صرف خود اس کے لیے بلکہ اس کے مغربی حامیوں کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں روسی صدر نے یورپی ممالک پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، اگر مغربی ممالک یوکرین کی جانب سے روسی شہریوں، شہری تنصیبات، ٹرانسپورٹ یا تعلیمی اداروں پر ڈرون حملوں کی حمایت کرتے ہیں تو یہ انتہائی خطرناک رجحان ہوگا. پوتن نے روسی فوج کو ہدایت دی کہ وہ یوکرین کے فوجی صنعتی ڈھانچے اور جنگی صلاحیت کو سہارا دینے والی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملے جاری رکھے، روسی شہریوں پر جتنے زیادہ حملے کیے جائیں گے، روس اتنا ہی وسیع حفاظتی زون قائم کرنے پر مجبور ہوگا. انہوں نے یوکرین کے مغربی اتحادیوں کو بھی بالواسطہ انتباہ دیتے ہوئے فوج کو ہدایت کی کہ وہ جنگ میں ان کی براہ راست شمولیت کا تفصیلی جائزہ لے، کیونکہ اس بنیاد پر مستقبل میں اہم فیصلے کیے جا سکتے ہیں دریں اثنا ماسکو نے دعوی کیا ہے کہ روس نے یوکرین کی جانب سے فائر کیے گئے 16 ڈرونز کو مار گرایا ہے. رپورٹ کے مطابق ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے ٹیلی گرام پر کہا کہ روسی فضائی دفاع نے معیاری آفیشل فارمولے کا استعمال کرتے ہوئے ڈرونز کو پسپا کر دیا اور انہیں ماسکو کی طرف بڑنے پر مار گرایا تاہم روسی حکام نے دارالحکومت میں ممکنہ نقصانات، ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں. سرگئی سوبیانین نے بتایا کہ ہنگامی خدمات کے ماہرین اس جگہ پر کام کر رہے تھے جہاں ملبہ گرا تھا تاہم ممکنہ نقصان، ہلاکتوں، ملبے کے اثرات کے مقامات یا ہوائی اڈوں اور نقل و حمل میں رکاوٹوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں رپورٹ کردہ ڈرون سرگرمی اس وقت سامنے آئی جب روس کو ماسکو کے اندر اور اس کے آس پاس اور خطے کے اندر ان خطرات کا سامنا کرنا پڑا ہے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رضا ڈار کیس کی ایف آئی آر میں نامزد ’باس‘ کا اصل کردار بے نقاب، سابقہ ریکارڈ یافتہ ہونے کا انکشاف
-
شاہین چوک اسلام آباد پر فائرنگ، بیچ بچاؤ کرانے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن شہید
-
گلیات میں ماڈل ویلج منصوبے سے مقامی لوگوں کی آمدن میں اضافہ اور معیار زندگی بلند ہوگا‘صوبائی حکومت گلیات کو مری کے برابر فنڈزفراہم کرئے.رجب علی عباسی
-
لاہور اسلام آباد موٹروے کے ٹول ٹیکس میں 7 فیصد اضافہ
-
ترکی میں انسانی حقوق کے مسائل پر نیٹو اتحادی خاموش کیوں؟
-
ٹیکنالوجی میں چینی پیش رفت نے خلائی دوڑ کا نقشہ بدل دیا
-
نجی پراپرٹی سے فائبر بچھانے کیلئے مالک کی اجازت لازمی قرار
-
امریکہ کا 250 واں یوم آزادی: ٹرمپ مرکز توجہ
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے کرپٹو پروجیکٹ اور پاکستان میں اربوں ڈالرز کا معاہدہ
-
یوکرین جنگ میں ڈرونوں کا بڑھتا استعمال عام شہریوں کے لیے خطرناک
-
سوڈان: العبید پر ڈرونوں کے نہ ختم ہونے والے حملوں پر تشویش
-
رضا ڈار کیس پر شیر افضل مروت نے انتہائی اہم نکات اٹھا دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.