Live Updates

ایرانی رہبر اعلی شہید علی خامنہ ای اور انکے اہلخانہ کی کی نماز جنازہ تہران میں ادا، لاکھوں سوگواروں کی شرکت

آیت اللہ جعفر سبحانی نے شہید ایرانی سپریم لیڈر کی نماز جنازہ پڑھائی، تہران میں فضا سوگوار، ہر آنکھ اشکبار ،سخت ترین سکیورٹی انتظامات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 5 جولائی 2026 17:19

ایرانی رہبر اعلی شہید علی خامنہ ای اور انکے اہلخانہ کی کی نماز جنازہ ..
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2026 ) شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ تہران کی گرینڈ مصطی کمپلکیس میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں علی خامنہ ای کے تین بیٹے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان، سپیکر باقر قالیباف سمیت اعلی حکومتی عہدیدار شریک ہوئے، نماز جنازہ میں 100 ملکوں کے وفود سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی تاہم رہبرِ اعلی مجتبی خامنہ ای نمازِ جنازہ میں موجود نہیں تھے تہران میں فضا سوگوار، ہر آنکھ اشکبار ہے.

(جاری ہے)

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق آیت اللہ جعفر سبحانی نے شہید ایرانی سپریم لیڈر کی نماز جنازہ پڑھائی گرینڈ مصلی کے بڑے صحن میں جمع ہزاروں لوگوں نے ہاتھوں میں سرخ جھنڈے اٹھا رکھے ہیں، جنہیں ایران میں خون کا بدلہ اور انتقام لینے کی علامت سمجھا جاتا ہے، وہاں موجود لوگ مسلسل امریکا مردہ باد اور انتقام، انتقام کے نعرے لگا تے رہے ، جس سے پوری فضا گونجتی رہی .

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ا یران کے سابق رہبرِ اعلی علی خامنہ ای کے تین بیٹے میثم، مسعود اور مصطفی خامنہ ای تہران کی مسجد میں اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں پہلی صف میں موجود تھے تاہم ان کے چوتھے بھائی یعنی ایران کے موجودہ رہبرِ اعلی مجتبی خامنہ ای نمازِ جنازہ میں موجود نہیں تھے”ارنا” کے مطابق نماز جنازہ تین مراحل میں ادا کی گئی پہلے مرحلے میں سابق رہبرِ اعلی علی خامنہ ای، دوسرے مرحلے میں ان کی بیٹی بشری خامنہ ای، داماد مصباح الہدی باقری اور بہو زہرا حداد عادل کی نماز جنازہ اد کی گئی تیسرے مرحلے میں علی خامنہ ای کی کم سن نواسی زہرا محمدی کی نماز جنازہ ادا کی گئی نمازِ جنازہ کے بعد تقریب کے منتظمین نے علی خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے اور انتقام کے نعرے لگوائے.

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے ان کے اہل خانہ کی میتیں تہران میں عوامی دیدار کیلئے رکھی گئیں ہیں پیر کی صبح جنازے کا مرکزی جلوس نکالا جائے گا، اس کے بعد میت کو قم منتقل کیا جائے گا جہاں سے جسد خاکی کو عراقی شہر نجف اور کربلا لے جایا جائے گا، 9 جولائی کو شہید سپریم لیڈر کی ان کے آبائی شہر مشہد میں تدفین کی جائے گی ایرانی میڈیا کے مطابق علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی نماز جنازہ قم میں ناصر مکارم شیرازی اور مشہد میں حسین نوری ہمدانی پڑھائیں گے.

یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے تھے ادھر ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہید رہبر آیت اللہ خامنہ ای اور امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف مسلط کردہ جارحیت میں ان کے ساتھ شہید ہونے والے دیگر افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا.

ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے عصر حاضر کی تاریخ کی سب سے بڑی دہشت گردانہ کارروائی کا ارتکاب کیا ہے بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے کے ذمہ دار قرار دیے جانے والے عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا ادھر ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اور حماس کے سینیئر نمائندوں نے ایران کے سابق رہبر اعلی علی خامنہ ای کے سوگ کے پہلے سرکاری دن میں شرکت کی ہے.

رپورٹ کے مطابق وہ ایران کے حامیوں کے ایک بڑے ہجوم میں شامل تھے جو تہران میں علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے دریں اثنا ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ 70 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی الوداعی تقریبات میں شرکت کرکے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ یہ تاریخی یادگاری تقریب دوست عرب ممالک کے نمائندوں کی شرکت سے مزید اہمیت اختیار کر گئی عباس عراقچی کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ یہ موقع خطے کے ممالک کے مشترکہ تعلقات کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. 
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات