جان لیوا ایل نینو کے اثرات، یورپ میں گرمی سے ہلاک افراد کی تعداد 3700ہوگئی
آئندہ چند ماہ کے دوران ایل نینو سسٹم دوبارہ زور پکڑ سکتا ہے. موسمیاتی ایجنسی اقوام متحدہ
میاں محمد ندیم
اتوار 5 جولائی 2026
17:29
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں فرانس میں ریکارڈ کی گئیں، جہاں شدید گرمی کے باعث 2 ہزار 25 افراد ہلاک ہوگئے بیلجیئم میں گرمی سے 1 ہزار 200 جبکہ نیدرلینڈز میں 480 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں اس کے علاوہ اسپین میں بھی شدید گرمی کے باعث سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے، تاہم وہاں ہلاکتوں کی حتمی تعداد تاحال سامنے نہیں آئی. ماہرین کے مطابق یورپ میں حالیہ ہیٹ ویو نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، متعدد علاقوں میں درجہ حرارت کئی دہائیوں کے ریکارڈ توڑ گیا، جس کے باعث بزرگ افراد، بچے اور پہلے سے بیمار شہری سب سے زیادہ متاثر ہوئے دوسری جانب اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران ایل نینو سسٹم دوبارہ زور پکڑ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں اوسط درجہ حرارت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے. موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی حدت میں اضافے کا موجودہ رجحان برقرار رہا تو مستقبل میں شدید گرمی کی لہریں زیادہ بار اور زیادہ شدت کے ساتھ سامنے آسکتی ہیں، جس سے انسانی جانوں، زراعت، پانی کے ذخائر اور معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے. دوسری جانب یونان کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث قریبی آبادیوں سے شہریوں کا انخلا جاری ہے حکام کے مطابق تیز ہواﺅں کے باوجودفائرفائٹرزآگ پرقابو پانے کےلئے مسلسل امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں. فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لئے 74 فائرفائٹرز، 28 فائر انجنز اور متعدد رضاکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ فضائی اور زمینی وسائل بھی استعمال کیے جا رہے ہیں حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث کئی عمارتوں کے تباہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم نقصان کا مکمل تخمینہ ابھی تک سامنے نہیں آ سکا ریسکیو حکام نے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے، جبکہ آگ پر مکمل قابو پانے کی کوششیں بدستور جاری ہیں.
مزید اہم خبریں
-
پنجاب یونیورسٹی فٹبال گراؤنڈ میں معمولی بات پر خونی تصادم
-
لاہور واقعہ نان ایشو ہے، زبردستی ایشو بنایا جارہا ہے، رانا ثناء اللہ
-
پاک فضائیہ کے افسر کی شہادت کا سبب بننے والے واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
ٓ06 سے 10 جولائی: شمالی علاقوں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اسلام آباد میں خاتون کو بچانے کے دوران ایئرفورس افسر کی شہادت، فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
-
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی مبینہ غفلت؛ زندہ نوزائیدہ بچی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا
-
’جو مجھے اپنی شادی میں بلائیں گی وہ ہاتھ اٹھائیں‘ گورنر سندھ کا یونیورسٹی گریجویٹ طالبات سے سوال
-
رحیم یارخان،قریبی رشتہ دار ملزمان نے کالاقراردے کر 27سالہ نوجوان کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا’
-
اے ایف ڈی کی رہنما کا ہم جنس پسندانہ تعلقات کا دفاع
-
حکومت کا محنت کشوں کے ایک لاکھ بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان
-
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کی ہنگامہ آرائی
-
مجتبیٰ خامنہ ای سیکیورٹی خدشات کے باعث والد کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے. امریکی ذرائع ابلاغ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.