آبنائے ہرمز میں غیر ملکی فوجی موجودگی ناقابلِ قبول ہے. ایران کا انتباہ
عمان کے ساحل کے قریب آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کرنے والے آٹھ تجارتی جہازوں کو واپس موڑ دیا گیا. ایران
میاں محمد ندیم
اتوار 5 جولائی 2026
17:34
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایران اس اہم آبی گزرگاہ کا ذمہ دار اور سلامتی کا ضامن ملک ہے، لہذا خطے میں کسی بھی قسم کی غیر ضروری فوجی سرگرمی سے گریز کیا جانا چاہیے ایران کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ کے سبکدوش ہونے والے وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ایک مشترکہ بیان میں آبنائے ہرمز کو عالمی معیشت کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ تمام ممالک کے جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے. وسری جانب ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق تازہ بحری معلومات سے معلوم ہوا ہے کہ عمان کے ساحل کے قریب آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کرنے والے آٹھ تجارتی جہازوں کو واپس موڑ دیا گیا رپورٹ کے مطابق بعض آئل ٹینکر اور مال بردار جہاز آبنائے ہرمز کے داخلی مقام تک پہنچنے کے بعد اچانک واپس مڑ گئے، جبکہ چند جہازوں نے ایرانی حکام کی ہدایات کے مطابق اپنا بحری راستہ تبدیل کر لیا. یاد رہے کہ ایران نے فروری کے آخر میں امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز میں اسرائیل یا امریکا سے منسلک بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں، جس کے بعد اس اہم عالمی آبی گزرگاہ کی صورتحال پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہیں. ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا میں تیل اور گیس کی ترسیل کے اہم ترین راستوں میں شمار ہوتی ہے، اس لیے وہاں پیدا ہونے والی کسی بھی کشیدگی کے عالمی توانائی کی منڈیوں اور معیشت پر فوری اثرات مرتب ہو سکتے ہیں.
مزید اہم خبریں
-
پنجاب یونیورسٹی فٹبال گراؤنڈ میں معمولی بات پر خونی تصادم
-
لاہور واقعہ نان ایشو ہے، زبردستی ایشو بنایا جارہا ہے، رانا ثناء اللہ
-
پاک فضائیہ کے افسر کی شہادت کا سبب بننے والے واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
ٓ06 سے 10 جولائی: شمالی علاقوں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اسلام آباد میں خاتون کو بچانے کے دوران ایئرفورس افسر کی شہادت، فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
-
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی مبینہ غفلت؛ زندہ نوزائیدہ بچی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا
-
’جو مجھے اپنی شادی میں بلائیں گی وہ ہاتھ اٹھائیں‘ گورنر سندھ کا یونیورسٹی گریجویٹ طالبات سے سوال
-
رحیم یارخان،قریبی رشتہ دار ملزمان نے کالاقراردے کر 27سالہ نوجوان کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا’
-
اے ایف ڈی کی رہنما کا ہم جنس پسندانہ تعلقات کا دفاع
-
حکومت کا محنت کشوں کے ایک لاکھ بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان
-
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کی ہنگامہ آرائی
-
مجتبیٰ خامنہ ای سیکیورٹی خدشات کے باعث والد کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے. امریکی ذرائع ابلاغ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.