ج*علامہ عارف حسین واحدی کی صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی سے ملاقات
ّعلماء، مقررین، خطباء اور واعظین سے اعتدال، بردباری اور میانہ روی کو فروغ دینے کی اپیل
اتوار 5 جولائی 2026 19:05
(جاری ہے)
تمام مقدس شخصیات کے احترام کو ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھیں۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستا ن میںمذہبی ہم آہنگی اور امن کے فروغ کیلئے پیغام پاکستان متفقہ قومی بیانہ پر بھر پور عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے تاکہ ملک میں یکجہتی کا پیغام عام ہو۔
اس موقع پر علامہ عارف حسین واحدی نے ملی یکجہتی کونسل کے بانیان قائدین علامہ شاہ احمد نورانی،مولانا قاضی حسین احمد،مولانا سمیع الحق،مولانا ضیاء القاسمی، مولانا ساجد میر،علامہ ساجد نقوی، مولانا فضل الرحمن کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان اکابرین کی بصیرت، حکمت اورمسلسل جدوجہد نے پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا ہے۔ صاحبزادہ مولانا زاہدمحمود قاسمی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قومی یکجہتی اور امن و استحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں قومی پیغام امن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے جاری رکھی جائیں گی۔ جس کے کوارڈینیٹر علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی ہیں اور وہ بہت عمدہ انداز سے تمام مسالک اور مذاہب کے نمائندگان کو ساتھ لے کر قومی وحدت کے فروغ کیلئے ملک میں سرگرم عمل ہیں۔ محرم الحرام میں ملک میں یکجہتی کی فضاء قائم رہی ہے محرم الحرام سے قبل اسلام آباداسلامی نظریاتی کونسل میں مشترکہ اعلامہ جاری ہوا۔اس کے اثرات دور رس مرتب ہوئے ہیں۔ قومی پیغام امن کمیٹی کے پیغام کو ملک بھر میں عام کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے علامہ عارف حسین واحدی کی خدمت میں’’ تحریک تحفظ ختم نبوت اور مولانا محمد ضیاء القاسمی‘‘ کتاب پیش کی۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں فوڈ رائیڈر سے بدسلوکی کرنا والا شخص گرفتار
-
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور برطانیہ کے وزیرِ تجارت مقرر
-
غیر ضروری سرکاری گاڑیوں کی خریداری، صوبائی حکومت کے خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی عائد
-
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 33 ملین ڈالر اضافہ، ذخائر 22 ارب 66 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہو گئے
-
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تیسری تین روزہ ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کا افتتاح کر دیا
-
میرپور میں 24 جولائی کو ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل،نواز شریف جلسے سے خطاب کرینگے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
نوجوان نسل پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے، جسے معیاری تعلیم، ہنر اور احساسِ ذمہ داری سے آراستہ کرنا ضروری ہے ،فیصل کریم کنڈی
-
پنجاب میں تنخواہیں اور پنشن 31 جولائی کوادا کرنے کا فیصلہ
-
مولانا فضل الرحمان کا جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کی وفات پر اظہار افسوس
-
سندھ کو پانی کے حصے سے محروم کرنا آئین اور 1991ء کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، نثار احمد کھوڑو
-
ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتارنادرا افسران کے اہم انکشافات
-
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تیسری ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.