ایم کیو ایم پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی اصولی حمایت جاری رکھے گی، انیس قائمخانی

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، عالمی برادری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کر کے مسئلہ کشمیر کے حل میں مثر کردار ادا کرے، سید امین الحق شہید برہان وانی کی دسویں برسی کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی ریلی میں ایم کیو ایم پاکستان کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں، کنویر کل جماعتی حریت کانفرنس

اتوار 5 جولائی 2026 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2026ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماں انیس قائمخانی اور سید امین الحق سے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی افتخار عالم بھی موجود تھے، حریت کانفرنس کے وفد کی قیادت کنوینر غلام محمد صفی کر رہے تھے جس میں پرویز احمد ایڈووکیٹ، امتیاز وانی، شیخ عبد المتین، زاہد صفی اور شیخ عبدالماجد شامل تھے، حریت کانفرنس کے وفد نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے جاری جدوجہدِ آزادی اور موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، وفد نے کشمیر کے تحریک آزادی کے عظیم نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے دسویں یوم شہادت کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کو مثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے 8 جولائی بروز بدھ کو منعقد ہونے والی ریلی میں شرکت کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت اور کارکنان کو باضابطہ دعوت دی، ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما انیس قائمخانی نے کہا کہ کشمیر صرف ایک خطے کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ اور انسانیت کے ضمیر کا مسئلہ ہے، اور ایم کیو ایم پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی اصولی حمایت جاری رکھے گی، جبکہ سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق نے کہا کہ کشمیری عوام نے آزادی اور اپنے بنیادی حقوق کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنا مثر کردار ادا کرے، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماں نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کے امن و استحکام سے جڑا ایک اہم انسانی اور سیاسی مسئلہ ہے، جس کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے، انہوں نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور بنیادی انسانی حقوق کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ایم کیو ایم پاکستان کشمیری عوام کی جائز، پرامن اور جمہوری جدوجہد کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔