پیپلزپارٹی بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، عبیداللہ گورگیج ، ثناء اللہ جتک

پیر 6 جولائی 2026 19:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن بلوچستان اسمبلی میر عبیداللہ گورگیج ،ثناء اللہ جتک ، حاجی لعل جان جتک ، سرداراکرم بنگلزئی ،میر نصیب اللہ شاہوانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے بلوچستان میں مخلوط صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے حلقہ پی بی 44میں دو سال کے دوران ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ،قوم پرست سیاسی جماعتوں سے نوجوان مایوس ہوکر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گورگیج ہاؤس کوئٹہ میں خان زیب مگسی ، خدا بخش مگسی ، جاوید بنگلزئی ،خلیل احمد ،صوبیدار مگسی ،سعید احمد بنگلزئی ، منظوراحمد ، عبدالرزاق بنگلزئی ،منیراحمد بنگلزئی ظہیر احمد بنگلزئی ،عبدالسلام ، نعمت اللہ ،عزت اللہ ،اسد اللہ نورزئی ،محب اللہ ، رحمت اللہ ، احمد ،محمد فاروق ، تنویر بنگلزئی ،ْعطاء محمد مگسی ، ضیاء الرحمن سدوزئی ، سراج خان مینگل ،اعجاز مگسی ،آفتاب بنگلزئی ، عبیداللہ ، محمد جمیل ،ابراہیم ، نصیب بنگلزئی ،غلام قادر ،محمدانور محمد شہی ، صابرمگسی ،عبدالقیوم مگسی اوردیگر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکرپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن بلوچستان اسمبلی میر عبیداللہ گورگیج کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب سے طارق سرپرہ ، خدائے نظر کبدانی ، میر وسیم بنگلزئی ، حسیب بنگلزئی ، شیراحمد بنگلزئی، ملک ساجد بنگلزئی ، یاسین بنگلزئی ،امیر بخش لہڑی ،ابرار جعفر اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست ہمیشہ عوامی مینڈیٹ، ووٹ کی طاقت اور جمہوری اقدار کے احترام پر مبنی رہی ہے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتدار نہیں، مضبوط، پرامن اور مستحکم پاکستان چاہیے،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جدوجہد پاکستان اور جمہوریت کے لیے تھی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئین، پارلیمان اور عوامی حقوق کی سیاست کر رہے ہیںاور بلوچستان کے عوام انکی جدوجہد میں انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان قوم پرست سیاسی جماعتوں سے مایوس ہوچکے ہیں قوم پرست سیاسی جماعتوں نے اپنے اقتدار کے دوران عوام کی خدمت کی بجائے اپنے ذاتی مفادات حاصل کئے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہمیشہ عملی اقدامات اٹھائے ہیں بلوچستان میں مخلوط صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 44کوئٹہ کے عوام بہت سے مسائل کا شکار ہیں الحمد اللہ ہم نے 2سال کے دوران حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور عوام کی ایک بڑی تعداد ترقیاتی کاموں سے مستفید ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،صدر مملکت آصف علی زرداری ، آصفہ بھٹو ، محترمہ فریال تالپور کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اورانہیں یقین دلاتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر جس اعتماد کا اظہارکیا ہے انشاء اللہ انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی میر عبیداللہ گورگیج ، ثناء اللہ جتک ، حاجی لعل محمد جتک ، سردار اکرم بنگلزئی ،ابرار جعفر اوردیگر نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پارٹی پرچم پہنائے۔