اساتذہ کی مسلسل تربیت ہی معیاری تعلیم اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے، اسامہ بشیر قریشی
پیر 13 جولائی 2026 21:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جو استاد خود سیکھنے کا عمل جاری رکھتا ہے، وہی اپنے طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بناتا ہے،اساتذہ کی مسلسل پیشہ ورانہ تربیت ایک مضبوط اور کامیاب تعلیمی نظام کی بنیادی ضرورت ہے، کیونکہ بدلتے ہوئے دور میں جدید مہارتوں اور ڈیجیٹل تدریسی رجحانات سے واقفیت ناگزیر ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی، جدید تدریسی طریقوں کے فروغ اور تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کرنا بہت ضروری ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ بہترین اساتذہ ہی بہترین معاشروں کی بنیاد رکھتے ہیں، لہٰذا اساتذہ کی استعداد کار میں سرمایہ کاری دراصل قوم کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔ اس موقع پر ٹریننگ کے شرکاء کو بتایا گیا کہ آروو پرنٹنگ پریس اس وقت پاکستان کے معروف تعلیمی اشاعتی اداروں میں شمار ہوتا ہے، جو پری اسکول سے انٹرمیڈیٹ تک سنگل نیشنل کریکولم (SNC) کے مطابق جدید درسی کتب شائع کر رہا ہے۔ آروو کی کتب کو موجودہ ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جن میں QR کوڈز، ویڈیو لیکچرز، آن لائن پریکٹس، گیمیفیکیشن، SLO-Based Assessment، پریکٹیکل سرگرمیاں، ورک شیٹس اور دیگر جدید تدریسی سہولیات شامل ہیں، جو طلبہ اور اساتذہ دونوں کے لیے تدریسی عمل کو مؤثر اور دلچسپ بناتی ہیں۔ آروو کے ماہر ٹرینرز نے تربیتی سیشنز کے دوران اساتذہ کو ڈیجیٹل لرننگ، مؤثر کلاس روم مینجمنٹ، STEM ایجوکیشن، سائنس اور آرٹس مضامین کی تدریسی حکمت عملی، عملی سرگرمیوں کی اہمیت، جدید تدریسی ٹیکنالوجی، طلبہ کی نفسیات، مصنوعی ذہانت (AI) کے تعلیمی استعمال اور آروو کے جدید ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم سے متعلق تفصیلی عملی تربیت فراہم کی۔ شرکاء نے اس تربیتی پروگرام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آروو گروپ کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے، کیونکہ اس سے اساتذہ کو اپنے علم، تدریسی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ رکھنے کا بہترین موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے تربیتی پروگرام نہ صرف اساتذہ کی استعداد میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ طلبہ کے بہتر تعلیمی نتائج اور مجموعی تعلیمی معیار میں بھی نمایاں بہتری کا باعث بنتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر تربیت مکمل کرنے والے اساتذہ میں ای س رٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے اوراس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں معیاری تعلیم، جدید تدریسی مہارتوں کے فروغ اور اساتذہ کی مسلسل پیشہ ورانہ تربیت کے لیے اس نوعیت کے پروگرام آئندہ بھی باقاعدگی سے منعقد کیے جاتے رہیں گے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور: یتیم خانہ چوک میں کالعدم مذہبی تنظیم کے دفتر پر تعینات پولیس اہلکاروں پرفائرنگ
-
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
پاکستان، قازقستان زرعی استعداد کو تجارتی مواقع میں تبدیل کرنے پر متفق
-
نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ، ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں، گورنر سندھ
-
آزادی کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،گورنرسندھ
-
بلوچستان کے طلباء ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں ، میرسرفرازبگٹی
-
ساہیوال ، مختلف وارداتیں، 7لاکھ سے زائد نقدی ،4موبائل فون لوٹ لئے گئے،4 ڈاکو گرفتار
-
ساہیوال ،ذخیرہ اندوزوں سے 20ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم تحویل میں لے لی گئی
-
گورنر خیبر پختونخوا سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے سندھ کی ملاقات
-
اینٹی کرپشن کوبھیجے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل ہوگئے
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید ڈی ایس پی دیار خان کے گھر آمد، فاتحہ خوانی اور اہلخانہ سے تعزیت کی
-
بزرگوں کی قربانیوں، جدوجہد اور دعائوں کے ثمر سے آج ہم آزاد وطن میں فخر سے سانس لے رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.