میانوالی کے تھانہ دائود خیل کے علاقے میںزمین کے تنازعہ پر صدر پی ٹی آئی نعمت اللہ خان قتل

منگل 14 جولائی 2026 13:06

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2026ء) میانوالی کے تھانہ دائود خیل کے علاقے میں قریبی رشتے داروں کے درمیان زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے صدر نعمت اللہ خان ولد ارسلا خان قوم بہرام خیل قتل، اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او داد خیل، تھانہ داد خیل پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر موجود پر پھنچ گئے، انوسٹی گیشن اور فرانزک ٹیم جائے وقوعہ سے شوا ئد اکھٹے کئے اور پوسٹ مارٹم کیلئے مقتول کی نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کر دی گئی ہے، تھانہ دادخیل میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا، پولیس مزید حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔