خطیب داتا دربار کی ہمشیرہ کے انتقال پر مختلف شخصیات کا اظہارِ تعزیت

منگل 21 جولائی 2026 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2026ء) ملک کی ممتاز شخصیات سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، راغب حسین نعیمی،چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر ثروت اعجاز قادری مرکزی جماعتِ اہلِ سنت کے سیکرٹری اطلاعات سید احسان گیلانی سمیت دیگر نے داتا دربار مسجد کے خطیب علامہ مختار احمد ندیم کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت، بلندی درجات اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کی دعا کی ہے۔