پاک چین بی ٹو بی فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر انویسٹمنٹ کانفرنس میں فارماسیوٹیکل سیکٹر کے چھ اہم ذیلی شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی، مصطفیٰ کمال
بدھ 22 جولائی 2026 13:12
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان اپنی 85 فیصد ادویات خود تیار کرتا ہے، تاہم ان ادویات کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے تقریباً 95 فیصد خام مال کی درآمد کی جاتی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزارتِ صحت کی ٹیم نے پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان مؤثر ’’میچ میکنگ‘‘ کا عمل مکمل کیا، جس کے نتیجے میں دو روزہ کانفرنس میں 240 وفود اور 140 چینی کمپنیوں نے شرکت کی، جبکہ 340 دوطرفہ کاروباری ملاقاتیں ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کے دوران 22 کمپنیوں نے 629.5 ملین امریکی ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط کیے، جبکہ 800 ملین امریکی ڈالر کے مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر بھی دستخط ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کمپنیوں کے ساتھ عملی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے باقاعدہ رابطہ اور مشاورت جاری ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کا شعبہ ہمیشہ ترقی کرنے والا شعبہ ہے اور پاکستان کی آبادی 26 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال نیوزی لینڈ کی کل آبادی کے برابر نئے افراد کا اضافہ ہو رہا ہے اور 2030 تک پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا۔مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد پولیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفود کو ایئرپورٹ سے استقبال، رہائش اور دیگر انتظامات کی بہترین ذمہ داری نبھائی گئی، جس پر دنیا نے پاکستان کے انتظامات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی موجودگی میں نو اہم معاہدوں پر دستخط کروائے گئے، جبکہ ڈریپ کے نظام میں بڑی اصلاحات کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک میڈیکل ڈیوائس کی رجسٹریشن، جس میں پہلے ڈھائی سے تین سال لگتے تھے اور بدعنوانی کے الزامات سامنے آتے تھے، اب مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے ذریعے انجام دی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اس وقت 52 ممالک کو ادویات برآمد کر رہا ہے اور آئندہ ایک سال کے اندر ڈریپ کو سو فیصد ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب سے تجارت کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، پاکستان نے حوثیوں کو خبردار کردیا
-
صرف ایک سال میں موبائل کال اور ڈیٹا پیکجز 33 فیصد تک مہنگے
-
بھارت میں پن بجلی پروجیکٹ کی سرنگ میں دھماکے سے 12 افراد ہلاک، 13 لاپتا
-
پٹواریوں نے پاکستان کو پرچون کی دکان بنا دیا، مونس الٰہی کی حکومت پر شدید تنقید
-
چار دنوں میں ڈیزل کی قیمت میں 43.91 روپے اضافہ، عوام کیسے گزارہ کریں گے؟ فواد چوہدری
-
اسلام آباد میں معمولی بارش نے 28 کروڑ کے پروجیکٹ کی قلعی کھول دی
-
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
وزیرخزانہ کی ڈی ایف سی کے نمائندوں سے ملاقات، ترجیحی شعبوں میں ادارے کے بھرپور تعاون کی خواہش کا اظہار
-
وزیر خزانہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلی مریم نواز شریف کے مثالی گائوں پروگرام کے لئے ضلعی افسروں کو ذمہ داریاں تفویض
-
پاک چین بی ٹو بی فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر انویسٹمنٹ کانفرنس میں فارماسیوٹیکل سیکٹر کے چھ اہم ذیلی شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی، مصطفیٰ کمال
-
وزیر خزانہ کی ڈی ایف سی کے نمائندوں سے ملاقات، ترجیحی شعبوں میں ادارے کے بھرپور تعاون کی خواہش کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.