ایرانی وزیرداخلہ کی حنیف عباسی سے ملاقات ، ریلوے تعاون، سرحد پار رابطوں اور باہمی تجارت کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال
بدھ 22 جولائی 2026 16:47
(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ مین لائن-3 ،پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے رابطے کا بنیادی کوریڈور ہے۔
اس اہم لائن کی اپ گریڈیشن کا کام اسی مالی سال میں شروع ہونے کی توقع ہے جو دسمبر 2029 تک مکمل ہوگا، جس سے علاقائی تجارت کو بے پناہ فروغ ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی ریلوے کی درخواست پر تفتان ریلوے اسٹیشن کو کسٹمز کلیئرنس اسٹیشن کا درجہ دے دیا گیا ہے تاکہ سرحد پار مال برداری میں آسانی ہو۔ حنیف عباسی نے زاہدان-تفتان سیکشن کی بحالی پر ایرانی اقدامات کو سراہا اور حالیہ بحران کے دوران ایرانی قوم، سپریم لیڈر اور قیادت کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہدا کو عقیدت پیش کی۔ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے گرمجوش میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران تعلقات تاریخی اور انتہائی گہرے ہیں، جو گزشتہ دو برسوں میں مثالی سطح تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت، بالخصوص وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی موثر سفارتی کاوشوں اور مخلصانہ کوششوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے اس برادرانہ اور مخلصانہ کردار کو ایرانی قوم ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گی اور یاد رکھے گی۔مزید اہم خبریں
-
دریاﺅں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال‘ڈیموں میں پانی کی سطح بڑھنے لگی
-
9 مئی مقدمہ، میاں محمود الرشید کا ضمانت کےلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع
-
پٹواریوں نے پاکستان کو پرچون کی دکان بنا دیا. مونس الہی کی حکومت پر تنقید
-
لاہو ر ہائیکورٹ، سرگودھا گدی نشینی تنازع میں20افراد کے قتل کیس میں چار مجرموں کی بیس ‘بیسبار سزائے موت برقرار
-
سندھ میں مون سون سسٹم فعال، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا الرٹ
-
بحری مفادات کو نشانہ بنایا گیا تو دفاع کا حق استعمال کریں گے ،پاکستان کی حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کو دھمکیوں کی شدید مذمت
-
وزیراعظم شہباز شریف کا ملکی خودمختاری کے تحفظ و دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے عزم کا اعادہ ، روبوٹکس اور اٹانومس سسٹمز کی ترقی کیلئے سپارک اینڈ ایلیویٹ پروگرام کے آغاز اور ..
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل کی جانب سے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ "B-" سے بڑھا کر "B" کیے جانے کا خیرمقدم
-
مقبوضہ کشمیر،سیلابی ریلوں سے 25 افراد جاںبحق ، سینکڑوں املاک تباہ، وادی بھر میں فلڈ الرٹ جاری
-
چین نے جاپانی کے تحفظات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
-
تہران میں تعینات دو فرانسیسی سفارتکاروں کا طرزِ عمل ناقابل قبول ہے. عباس عراقچی
-
امریکا اب بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے بحران کا حل چاہتا ہے. مارکو روبیو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.