ممتاز محققین اور سائنسدان قوم کا قیمتی اثاثہ اور سرمایہ ہیں،گورنر سندھ
بدھ 22 جولائی 2026 22:35
(جاری ہے)
آپ کی تحقیق آنے والی نسلوں کے روشن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہاکہ معرکہ حق میں کامیابی کے پیچھے ہمارے سائنسدانوں اور محققین کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مصنوعی ذہانت، انجینئرنگ اور جدید ٹیکنالوجی مستقبل کی ترقی کا تعین کر رہی ہیں،سائنس اور تحقیق کے ذریعے پانی، ونڈ اور سولر توانائی سمیت مختلف شعبوں میں جدت اور ترقی کی نئی راہیں کھلتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس ملک نے سائنس اور تحقیق کو ترجیح دی، وہی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوئے ، سائنسدانوں اور محققین کی حوصلہ افزائی ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ گورنر سندھ نے کہاکہ این ای ڈی یونیورسٹی نے ملک کو بہترین انجینئرز، محققین اور سائنسدان فراہم کیے ہیں۔جامعات، صنعت اور حکومتی اداروں کے مضبوط روابط ہی علم پر مبنی معیشت کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر قومی پالیسی اور اہم فورم پر سائنسدانوں کی موثر نمائندگی ہونی چاہیے،تحقیق کا مقصد عملی مسائل کا حل اور قومی ترقی میں موثر کردار ادا کرنا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان بڑے خواب دیکھیں، تحقیق اور اختراع کو اپنی پہچان بنائیں،آپ سب آنے والی نسلوں کے لیے رول ماڈل ہیں، آپ کی کامیابیاں نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا یہ اقدام علمی و تحقیقی خدمات کے اعتراف کی بہترین مثال ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز اسماعیل راہونے کہاکہ جامعات میں تحقیق کے کلچر کو مزید فعال بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے اس موقع پر کہا کہ ریسرچ پروگرام کے لیے 7 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 142 منصوبوں کا انتخاب کیا گیا،تحقیق کے فروغ کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، رواں سال 142 ریسرچ پروجیکٹس کی منظوری دی گئی جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 43 تھی۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں فوڈ رائیڈر سے بدسلوکی کرنا والا شخص گرفتار
-
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور برطانیہ کے وزیرِ تجارت مقرر
-
غیر ضروری سرکاری گاڑیوں کی خریداری، صوبائی حکومت کے خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی عائد
-
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 33 ملین ڈالر اضافہ، ذخائر 22 ارب 66 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہو گئے
-
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تیسری تین روزہ ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کا افتتاح کر دیا
-
میرپور میں 24 جولائی کو ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل،نواز شریف جلسے سے خطاب کرینگے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
نوجوان نسل پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے، جسے معیاری تعلیم، ہنر اور احساسِ ذمہ داری سے آراستہ کرنا ضروری ہے ،فیصل کریم کنڈی
-
پنجاب میں تنخواہیں اور پنشن 31 جولائی کوادا کرنے کا فیصلہ
-
مولانا فضل الرحمان کا جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کی وفات پر اظہار افسوس
-
سندھ کو پانی کے حصے سے محروم کرنا آئین اور 1991ء کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، نثار احمد کھوڑو
-
ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتارنادرا افسران کے اہم انکشافات
-
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تیسری ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.