یوسف رضا گیلانی کی آذربائیجان کے سفیر کو الوداعی ملاقات میں خراجِ تحسین،شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
لیمانی سفارتکاری دوطرفہ تعلقات کا ایک بنیادی ستون ہے،پارلیمانی کمیٹیوں اور پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کے درمیان روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور
بدھ 22 جولائی 2026 21:10
(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط میں غیرمعمولی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صدر الہام علییف کے تاریخی دورہ پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے بعد ازاں باکو کے دوروں کو دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے باکو کے دوروں کو یاد کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون میں نمایاں پیش رفت کا ذکر کیا۔ انہوں نے پارلیمانی کمیٹیوں اور پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کے درمیان روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری دوطرفہ تعلقات کا ایک بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے آذربائیجان کی پارلیمان (ملی مجلس) کی اسپیکر، محترمہ صاحبہ غفاروا کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان متفقہ 2 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے ہدف کو عملی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستانی چاول پر درآمدی ڈیوٹی کو 2027 تک صفر کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، صحت، مصنوعی ذہانت، اختراع (انوویشن) اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست پروازوں کے آغاز اور آسان ویزا پروگرام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات سیاحت، تجارت اور عوامی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مسئلہ جموں و کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی مسلسل حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات صرف مشترکہ اسٹریٹجک مفادات تک محدود نہیں بلکہ گہرے تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی روابط پر بھی استوار ہیں، جن کی ایک نمایاں علامت باکو میں واقع تاریخی ملتانی کاروان سرائے ہے۔اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر جناب خضر فرہادوف نے چیئرمین سینیٹ کی جانب سے اپنی مدتِ تعیناتی کے دوران دی جانے والی محبت، تعاون اور پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کی دیرینہ دوستی اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں سینیٹر کاظم علی شاہ، چیئرمین پاکستانطآذربائیجان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ سینیٹ، سید رضا علی گیلانی، رکن قومی اسمبلی و چیئرمین پاکستانطآذربائیجان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ (قومی اسمبلی)، سینیٹر منظور احمد کاکڑ، چیئرمین سینیٹ کی مشیر محترمہ مصباح کھر، اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین سید قمر رضا بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
ٹرانسپورٹ کمپنی نیازی ایکسپریس کی ایئرلائن بنانے کی تیاریاں
-
بھارتی فنڈنگ سے پاکستان مخالف ڈیجیٹل پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب، ڈیجیٹل مارکیٹنگ سروسز اور بوٹ فارمز کے ذریعے گمراہ کن مہم چلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی خصوصی گفتگو
-
رواں سال 12 اگست کو ہونے والا مکمل سورج گرہن ایک غیر معمولی فلکیاتی واقعہ قرار
-
ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم بدستور موجود ،مزید بارش کا امکان
-
فیس بک صارفین کے لیے خوشخبری، میٹا نے مفت ویری فکیشن بیج متعارف کرا دیا
-
پنکی کیس میں پولیس حتمی چالان پیش نہ کرسکی، عدالت نے بڑا فیصلہ کرلیا
-
پنجاب میں اگر آپ کو اپنے ٹوائلٹ کیلئے موبائل ٹوائلٹ چاہیئے یا کچھ بھی چاہیئے
-
ڈیوٹی کے دوران ریلز دیکھنے پر رنگ روڈ پولیس کا پیٹرولنگ آفیسر گرفتار
-
پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویروں والی الیکٹرو بسوں کے آزاد کشمیر حکومت کو دینے کے عمل کو سیاسی رشوت قرار دیدیا
-
حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
-
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اور اے آئی کلائوڈ سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.