=بڑھتی ہوئی بدامنی،ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان،لاپتہ افراد کے مسئلے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں حکومتی وفورسزکے اداروں کی ناکامی ہے، مولانا ہدایت الرحمن

جمعرات 23 جولائی 2026 21:10

ٴْکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2026ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی،ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان،لاپتہ افراد کے مسئلے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں حکومتی وفورسزکے اداروں کی ناکامی کے خلاف،عوام کی جان ومال کی تحفظ وامن کیلئے 26جولائی اتوارکو،،بلوچستان کوامن دو،،کے نام سے یوم احتجاج منائیگی۔

امرائے اضلاع ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں بلوچستان کوامن دورے نام سے مظاہرے جلسے وریلیاں نکالیں پریس کانفرنسزکریں۔بلوچستان کے عوام طویل عرصے سے عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ جماعت اسلامی عوام کے ساتھ مل کر امن،انصاف اور قانون کی بالادستی کے لیے پرامن احتجاج،،بلوچستان کوامن دو،،منائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام، تاجروں، وکلا، طلبہ، نوجوانوں، سماجی تنظیموں اور تمام مکاتبِ فکر سے اپیل کی کہ وہ 26 جولائی کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں جلسوں وریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے بلوچستان میں امن کے قیام اور عوامی حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔اس سلسلے میں جماعت اسلامی کوئٹہ کا،،بلوچستان کوامن دو،،احتجاجی مظاہرہ اتوار26جولائی شام5بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے منعقدہوگاجس سے جماعت اسلامی کے صوبائی وضلعی قائدین خطاب کریں گے۔