راجہ پرویزاشرف کا آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار

منگل 28 جولائی 2026 17:15

راجہ پرویزاشرف کا آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں مبینہ انتخابی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2026ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد پولنگ اسٹیشنوں سے پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی باہر نکالا گیا، مسلح افراد کے ذریعے انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے اور مبینہ جعلی ووٹنگ کی شکایات انتہائی سنگین ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ الیکشن کمیشن ایل اے 12 کے متنازع پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج فوری طور پر روکے۔ انہوںنے کہاکہ متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں پر شفاف تحقیقات کے بعد فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ آزادانہ اور شفاف انتخاب ہر امیدوار اور ووٹر کا بنیادی جمہوری حق ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کسی کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر شکایات کا فوری نوٹس لے کر امیدواروں کو مساوی انتخابی ماحول فراہم کریں۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ دوبارہ پولنگ مکمل ہونے تک حلقے کے حتمی نتیجے کا اعلان نہ کیا جائے۔