میرے خلاف 29 مقدمات درج کیے گئے، آج انصاف کے تقاضے پورے ہوئے،چوہدری پرویز الہی

منگل 28 جولائی 2026 22:03

میرے خلاف 29 مقدمات درج کیے گئے، آج انصاف کے تقاضے پورے ہوئے،چوہدری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2026ء) سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے بعدچوہدری پرویز الہی نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ ان کے خلاف 29 مقدمات درج کیے گئے، تاہم آج انصاف کے تقاضے پورے ہوئے۔چوہدری پرویز الہی کے وکیل سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سابق وزیراعلی پنجاب کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا بے بنیاد مقدمہ قائم کیا گیا، جو سیاسی انتقام کی ایک واضح مثال ہے۔

علی ظفر نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہی کو اسی مقدمے میں ایک سال تک جیل میں رہنا پڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے پرویز الہی کی ضمانت منظور کی تھی، جس کے خلاف حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔تاہم آج عدالت عظمی نے شواہد ناکافی قرار دیتے ہوئے حکومت کی اپیل مسترد کر دی اور ضمانت برقرار رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔انہوں نے کہا کہ آج یہاں سے انہیں انصاف ملا ہے، تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کو تہس نہس کر دیا گیا ہے۔بانی پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ ان کے لیے قانونی اور عوامی سطح پر جدوجہد جاری ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی انہی عدالتوں سے انصاف ملے گا۔