بین الاقوامی سطح پر رزلٹ حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے، صدیق بھٹی

جمعہ 31 جولائی 2026 12:56

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2026ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے چیئرمین محمد صدیق بھٹی نے کہا ہے کہ ضلعی سطح کھیلوں ملک میں گراس روٹ سطح کھیلوں بین الاقوامی سطح پر رزلٹ حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر نیشنل فٹ بال ریفری محمد سجاد سجو بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسرز کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور پرائیویٹ سیکٹرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ دوسرے کھیل بھی ترقی کرسکیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں صدیق بھٹی نے کہا کہ میں ہر سال اپنے والد کے نام پر آل پاکستان حاجی محمد (وثیقہ) میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرواتا ہوں۔ اب یہ ٹورنامنٹ 6 ستمبر سے شاہین فٹ بال اکیڈمی گرائونڈ، سٹی پارک، ڈیرہ غازی خان میں شروع ہو گا۔جس بلوچستان کی نامور ٹیم چمن فٹ بال کلب ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ میں چاروں صوبوں سمیت ملک بھر مختلف ڈیپارٹمنٹ کی نامور ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں ناک آٹ سسٹم پر حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر اول آنے والی ٹیم کو دو لاکھ روپے بمعہ ونر ٹرافی اور رنراپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے بمعہ رنر اپ ٹرافی کے علاوہ دیگر انعامات سے نوازا جائے گا۔