سری لنکا ویمنز نے تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان کو شکست دے دی
جمعہ 31 جولائی 2026 15:21
(جاری ہے)
منیبہ علی نے صرف 24 گیندوں پر 42 رنز بنائے جن میں 9 چوکے شامل تھے، تاہم وہ رن آٹ ہو گئیں۔
ٹی20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والی ایمان ناصر نے 21 رنز کی اننگز کھیل کر شوال کے ساتھ 61 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ آخر میں سائرہ جبین نے 8 گیندوں پر 12 رنز بنائے، جبکہ ایمن فاطمہ اور ام حانی نے بھی ایک، ایک چوکا لگایا۔177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے جارحانہ آغاز کیا اور 7.1 اوورز میں 78 رنز بنا لیے۔ پاکستان کو پہلی کامیابی نشرا سندھو نے دلائی جنہوں نے 22 گیندوں پر 39 رنز بنانے والی چماری اتھاپتھو کو آٹ کیا۔ ام حانی نے فیلڈنگ اور بالنگ دونوں شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے پہلے شاندار کیچ پکڑا، پھر وشمی گنارتنے کو آٹ کیا اور بعد ازاں ہرشیتھا سماراوکرما کے کیچ میں بھی کردار ادا کیا۔ نشرا سندھو نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ حمنا بلال نے کاویشا دلہاری کو آٹ کیا، تاہم امیشا دلانی نے 64 گیندوں پر 17 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 101 رنز بنا کر اپنی پہلی بین الاقوامی سنچری مکمل کی اور سری لنکا کو 19 اوورز میں ہدف تک پہنچا دیا۔پاکستان کی جانب سے ایمان ناصر اور بائیں ہاتھ کی اسپنر مومنہ ریاست نے ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا۔ شوال ذوالفقار نے ستمبر 2025 کے بعد پاکستان کے لیے واپسی کرتے ہوئے یادگار نصف سنچری اسکور کی، لیکن ان کی اننگز ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکی۔سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ 2 اگست کو اسی میدان، رنگیری دمبولا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عارف والا ،جشن آزادی فٹبال گولڈ کپ میلہ 14۔ اگست کو حیدری فٹبا ل گراؤنڈ عارفوالا میں ہوگا
-
جشنِ آزادی سپورٹس مقابلے، فٹ بال میچ میں ٹیم گرین کامیاب
-
ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد کا پی سی بی ہیڈکوارٹرز اور قذافی اسٹیڈیم کا دورہ
-
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر پنڈی ایکسپریس کی سالگرہ جمعرات کو منائی گئی
-
مچل سٹارک ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر بن گئے
-
ڈارون ٹیسٹ،حسن محمود کی تباہ کن بولنگ، آسٹریلیا 198 رنز پر آل آئوٹ
-
10 سال بعد پاکستان میں اے ایف سی سرٹیفکیٹ ریفریشر کوچنگ کا انعقاد
-
ْشان مسعود نے سافٹ بال سے بیٹنگ شروع کردی، پہلے ٹیسٹ میں شرکت کیلئے پرامید ہیں،سرفرازاحمد
-
اتھلیٹکس فیڈریشن کی جشن آزادی کے موقع پر ملک بھر میں اتھلیٹکس مقابلے منعقد کروانے کی ہدایات جاری
-
معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ، مینز سنگلز کے مقابلوں میں بارہ کھلاڑیوں نے اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا
-
دوسرے نعمان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مانیار کلب نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
ایجبسٹن میں دی ہنڈریڈ کا میچ بھی سورج گرہن سے متاثر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.