پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 546.13 پوائنٹس کا اضافہ

جمعہ 31 جولائی 2026 18:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2026ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 546.13 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 176094.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔ریڈی مارکیٹ میں مجموعی طور پر 880.951 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن کی مجموعی مالیت 24.957 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) 19.718 کھرب روپے سے بڑھ کر 19.756 کھرب روپے ہو گئی۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔273کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،185 کی قیمتوں میں کمی اور 105 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ کاروباری حجم کے لحاظ سے ٹرسٹ بروکریج 178.797 ملین حصص کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ دادابھائی سیمنٹ 81.741 ملین اور سینرجیکو پی کے 50.457 ملین حصص کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنیوں میں دی تھل انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ شامل رہی جس کے حصص کی قیمت 104.68 روپے اضافے کے بعد 1151.46 روپے ہو گئی جبکہ نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے حصص 91.49 روپے اضافے کے ساتھ 7913.37 روپے پر بند ہوئے۔دوسری جانب پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (بی) کے حصص کی قیمت میں 372.50 روپے کمی واقع ہوئی اور یہ 17627.50 روپے پر بند ہوئے جبکہ خیبر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص 74.65 روپے کمی کے بعد 2002.81 روپے پر آ گئے۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 4.70 پوائنٹس کی بہتری سے 52480.21 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 628.83 پوائنٹس کے اضافے سے 247198.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔