پاکستان کے 2 مزید کرکٹرز کا لنکا پریمئیر لیگ میں معاہدہ، شاہین شاہ آفریدی دستبردار

پاکستان کے نوجوان بلے باز خواجہ نافع کا جافنا کنگز کے ساتھ معاہدہ طے ،آل راؤنڈر افتخار احمد دمبولا سکسرز کی نمائندگی کریں گے

اتوار 2 اگست 2026 13:05

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2026ء) پاکستان کے دو مزید کرکٹرز نے سری لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں معاہدے کر لیے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے نوجوان بلے باز خواجہ نافع کا جافنا کنگز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، انہیں افغانستان کے ابراہیم زدران کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آل راؤنڈر افتخار احمد دمبولا سکسرز کی نمائندگی کریں گے، انہیں افغان فاسٹ بولر فضل حق فاروقی کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ادھر کینڈی رائلز نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا پریمیئر لیگ سے الگ ہو گئے ہیں۔ایل پی ایل انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق شاہین آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔