معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 5 اگست کوہوگا

صدارت فیڈریشن کے صدر و چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اعجاز الرحمن کریں گے، چیمپئن شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا

اتوار 2 اگست 2026 13:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2026ء) معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 5 اگست کو لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ ایف سیون مرکز، اسلام آباد ہوگا جس کی صدارت پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر و چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اعجاز الرحمن کریں گے۔ اجلاس میں چیمپئن شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 8 سے 14 اگست تک لیزر سٹی بالنگ کلب، صفا گولڈ ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔آرگنائزنگ کمیٹی میں اعجاز الرحمن چیئرمین، علیم آغا اور آصف اورکزائی وائس چیئرمین، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ آرگنائزنگ سیکرٹری شامل ہیں۔ دیگر اراکین میں محمد حسین چٹھہ، دانیال اعجاز، انجینئر رانا اسد تنویر، اعجاز ریحان، محسن ہادی، کلثوم احمد، منیبہ افتخار، ریحانہ پروین، فاطمہ علی اور زکراف شامل ہیں۔