دوسرے آل پاکستان حاجی محمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان (آج )کیا جائے گا

اتوار 2 اگست 2026 13:05

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2026ء) دوسرے آل پاکستان حاجی محمد (وثیقہ)میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان (آج) پیر کو کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد سجاد سجو نے بتایا کہ دوسرا آل پاکستان حاجی محمد (وثیقہ)میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 6 ستمبر سے شاہین فٹ بال اکیڈمی گرائونڈ، سٹی پارک، ڈیرہ غازی خان میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

اور بلوچستان کی نامور ٹیم چمن فٹ بال کلب ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں ناک آٹ سسٹم پر حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر اول آنے والی ٹیم کو دو لاکھ روپے بمعہ ونر ٹرافی اور رنراپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے بمعہ رنر اپ ٹرافی کے علاوہ دیگر انعامات سے نوازا جائے گا۔