yمسلم لیگ ن کے تخت لاہور میں آٹا نایاب ہو چکا ہے : میاں ایوب

اتوار 2 اگست 2026 19:20

fلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2026ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے نایب صدر اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پنجاب کے ن لیگی حکمران کشمیر الیکشن میں دھاندلی کرنے میں اتنے مصروف ہوچکے ہیں کہ ان کو اس بات کی بھی خبر نہیں کہ اس وقت ان کے تخت لاہور میں آٹا نایاب ہو چکا ہے جس کسی کے پاس آٹا موجود ہے تو وہ منہ مانگے دام وصول کررہا ہی, انہوں نے کہا کہدوسری جانب گندم کے کوٹے کی موجودہ پالیسی اور امتیازی رویے کے باعث سینکڑوں فلور ملز بند ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس صورتحال نے نہ صرف مزدور طبقے کو شدید معاشی مشکلات سے دوچار کیا ہے بلکہ ہزاروں خاندانوں کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ روزگار کے مواقع محدود ہونے سے غربت میں اضافہ ہورہا ہے، فلور ملز کے لیے گندم کے کوٹے کی سابقہ اور منصفانہ پالیسی بحال کی جائے تاکہ صنعت کو دوبارہ متحرک اور مزدور طبقہ کو فاقہ کشی اور بے روزگاری سے بچایا جا سکے۔