اسلام آباد کے تاریخی شاہ اللہ دتہ غاروں کو جدید سہولیات سے آراستہ کر کے عالمی معیار کی بدھ مت ہیریٹیج سائٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے، اورنگزیب خان کھچی کا شاہ اللہ دتہ غاروں کا دورہ
منگل 4 اگست 2026 21:55
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم (DOAM) کے حکام نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ غاروں کے سامنے پہاڑی پر بدھ مت دور کا ایک تاریخی سٹوپا موجود ہے جو اس مقام سے دور ہونے کی وجہ سے واضح نظر نہیں آتا۔
اورنگزیب خان کھچی نے ہدایت کی کہ بدھ بھگشوںاور دیگر وزٹرز کی سہولت کے لیے اس تاریخی سٹوپا کو قریب سے دیکھنے کی غرض سے ایک جدید ٹیلی سکوپ نصب کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ غاروں کے اندر بدھ مت تہذیب اور ورثہ کو اجاگر کیا جائے تاکہ اس مقام کی تاریخی اور مذہبی اہمیت کو بہتر انداز میں دکھایا جا سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان گندھارا تہذیب کے تحفظ، فروغ اور عالمی سطح پر تشہیر میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، اسی وژن کے تحت شاہ اللہ دتہ غاروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ترقی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آنے والے ملکی و غیر ملکی زائرین کے لیے کینٹین، تحائف کی دکان (گفٹ شاپ) اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ رات کے اوقات میں غاروں کو خوبصورت آرائشی روشنیوں سے منور کیا جائے گا تاکہ یہ مقام مزید پرکشش بن سکے۔بعد ازاں وفاقی وزیر نے ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم میں اسی حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت اسد رحمان گیلانی، جوائنٹ سیکرٹری اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شاہ اللہ دتہ غاروں اور دیگر تاریخی مقامات کی ترقی و تحفظ کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران اسلام آباد کی تاریخی ارتقا پر مبنی ایک خصوصی نقشہ تیار کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ کہوٹہ کے قریب واقع تاریخی گکھڑ قلعے سے متعلق ڈائریکٹوریٹ کی گیلری میں ایک خصوصی گکھڑ کارنر قائم کیا جائے جہاں گکھڑ قبیلے سے متعلق تاریخی نوادرات اور معلوماتی مواد رکھا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اسی گیلری میں مہرگڑھ تہذیب سے متعلق نوادرات بھی نمائش کے لیے رکھے جائیں تاکہ پاکستان کے قدیم تاریخی ورثے کو موثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بعض اراکین قومی اسمبلی نے گوادر کے ممتاز شاعر و ادیب سید ظہور شاہ ہاشمی کے سو سالہ تاریخی گھر اور تربت کے دیگر تاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے تعاون کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اراکین اسمبلی کو باضابطہ تحریری سفارشات ارسال کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ان منصوبوں پر عملدرآمد کیا جا سکے۔اس موقع پر سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت اسد رحمان گیلانی نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم کی گیلری کو جدید خطوط پر ازسرنو ترتیب دیا جائے گا جہاں یونیورسٹی طلبہ کے مطالعاتی دوروں سمیت عام شہریوں کی آمد کو بھی فروغ دیا جائے گا تاکہ پاکستان کے تاریخی ورثے سے عوامی آگاہی میں اضافہ ہو۔مزید قومی خبریں
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
جوا سٹہ چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،سٹے کی پرچیاں،ٹوکن اور دائو پر لگی رقم برآمد
-
الیکشن کمیشن کا سیالکوٹ میں سب کی شمولیت پر مبنی ووٹر آگاہی مہم کا انعقاد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے ،ترجمان
-
بنوں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، شیری رحمان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں فائر سیفٹی سسٹم نہ یا غیر فعال ہونے کا نوٹس
-
پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، طارق فضل چوہدری
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ
-
لاہورپولیس کی سود خوروں کیخلاف بڑی کارروائی، 49 ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پمز اسلام آباد میں پیش آنے والے المناک سانحے میں معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.