۹ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی سخت جانچ کا فیصلہ، الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز 2017 میں ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا

:اثاثوں اور واجبات کے گوشواروں میں ابہام پر وضاحت طلب کی جا سکے گی، الیکشن کمیشن نے عوام سے 15 اگست تک تجاویز مانگ لیں

بدھ 5 اگست 2026 21:10

Bاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2026ء) ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے گوشواروں، اثاثہ جات،کاغذات نامزدگی کی سخت سکروٹنی سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اقدام،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن رولز 2017 کی اہم شق میں ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ارکانِ اسمبلی کے اثاثوں اور واجبات کے گوشواروں میں کسی بھی ابہام کی صورت میں الیکشن کمیشن وضاحت طلب کر سکے گا۔

(جاری ہے)

مجوزہ ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن متعلقہ رکنِ اسمبلی، متعلقہ افراد، اداروں اور مالیاتی اداروں سے بھی وضاحت مانگ سکے گا، جبکہ مالیاتی ادارے مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ مجوزہ ترمیم رول 137 میں نئی ذیلی شق کے اضافے کی صورت میں پیش کی گئی ہے، اور وضاحت جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن مقررہ مدت بھی طے کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے مجوزہ ترمیم پر عوام سے 15 اگست 2026 تک اعتراضات اور تجاویز طلب کر لی ہیں، جن پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا