امیر مقام کی بونیر میں بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت، اہلِ خانہ سے تعزیت

ہفتہ 8 اگست 2026 21:42

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2026ء) وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے ڈگر کلے، بونیر میں رکن قومی اسمبلی و چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان اور جوہر علی خان کی والدہ جبکہ کامران خان کی دادی کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے نمازِ جنازہ کے بعد بیرسٹر گوہر علی خان، جوہر علی خان اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر حاجی سالار خان، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ حاجی شاہ بخت روان خان سمیت دیگر پارٹی عہدیداران اور رہنما بھی وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے ہمراہ موجود تھے۔