Live Updates

لیاقت بلوچ کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے،بیان

اتوار 9 اگست 2026 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2026ء) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے، پوری امت کی خواہش تھی کہ عالم اسلام، ملت اسلامیہ کے لیے متحد ہو۔انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ مسلم ممالک کے دفاع، صنعت و تجارت کے لیے بہت اہم ہوگا، معاہدے میں وسعت لا کر قطر، ایران، انڈونیشیا، ملائیشیا اور بنگلادیش کو بھی شامل کیا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکی اڈے مسلم ممالک کی حفاظت نہیں بلکہ امریکی عزائم کے تحفظ کے لیے ہیں۔

Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات