سول سوسائٹی فورم کا جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر اظہارتشویش
اتوار 9 اگست 2026 15:42
(جاری ہے)
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نجی ملازمت، صنعت کاری، زراعت، باغبانی، سیاحت، دستکاری، ٹیکنالوجی، فری لانسنگ، ہنر مند تجارت اور چھوٹے کاروبار یکساں طورپر باوقار اور پائیدار ذریعہ معاش فراہم کر سکتے ہیں۔
قیوم وانی نے کہا کہ نوجوانوں کو نئی مہارتیں اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس اور آن لائن خدمات جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کیرئیر کونسلنگ کو تعلیمی نظام کا لازمی حصہ بننا چاہیے اورسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور کمیونٹی اداروں کو نوجوانوں میں روزگار کے رجحانات کو تبدیل کرنے کے بارے میں رہنمائی کرنی چاہیے اور انہیں حقیقی کیریئر کے انتخاب میں مدد کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ بچوں کو ہنر اور کاروبار کے حصول کے لیے حوصلہ افزائی کریں نہ کہ صرف سرکاری ملازمتوں کے حصول کی ترغیب دیں۔انہوں نے کہاکہ فورم اس مسئلے پر بات کرنے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک سیمینار منعقد کرے گا۔انہوں نے خبردار کیا کہ بے روزگاری کے سنگین نتائج ہیں جن میں تاخیر سے شادیاں، مایوسی اور بڑھتے ہوئے سماجی مسائل شامل ہیں۔یہ نقصان محض معاشی نہیں بلکہ یہ انسانی صلاحیت کا نقصان ہے۔قیوم وانی نے کہاکہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ، ذہانت اور تخلیقی صلاحیتیں ہیں۔ انہیں جس چیز کی ضرورت ہے وہ مناسب رہنمائی، ہنر مندی کی نشوونما، مواقع اور بہترکام اور سماجی رویہ میں تبدیلی ہے۔ انتظار میں گزارا جانے والا ہر سال ایک ایسا سال ہے جس کی واپسی نہیں ہو سکتی۔ انتظار کبھی بھی کیریئر نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا مستقبل کافی حد تک اس بات پر منحصر ہے کہ نوجوان نسل کی توانائی اور صلاحیت کو کس حد تک مو ثر طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کا صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 زخمیوں سمیت 6 ڈاکو گرفتار
-
کراچی، گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آگ، فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا
-
وزیراعظم سے وفاقی وزیر رضا حیات ہراج کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
گیارا اگست مساوی شہریت کے عہد کی تجدید کا دن ہے، شازیہ مری
-
پاکستان کی آم برآمدات 2026 سیزن کے دوران 44,882 ٹن تک پہنچ گئیں
-
گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر 10 سالہ بچے پر مبینہ تشدد،ملزم گرفتار
-
پولیس کا آئس منشیات کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا،کروڑوں مالیت کی آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
کراچی میں مزار کے قریب 3 بوریوں سے شخص کی کٹی ہوئی لاش برآمد
-
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جولائی کے دوران 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر موصول
-
میر رضا قتل کیس میں اہم پیش رفت، مقتول کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد مل گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.