Live Updates

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ تازہ ہوا کا جھونکا ہے‘لیاقت بلوچ

پوری امت کی خواہش تھی عالم اسلام ملت اسلامیہ کیلئے متحد ہو‘ نائب امیر جماعت اسلامی

اتوار 9 اگست 2026 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2026ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری امت کی دیرینہ خواہش رہی ہے کہ عالم اسلام ملتِ اسلامیہ کے لیے متحد ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ مسلم ممالک کے دفاع، سفارتکاری، صنعت اور تجارت کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے تجویز دی کہ اس معاہدے میں وسعت لاکر قطر، ایران، انڈونیشیاء ، ملائشیاء اور بنگلہ دیش کو بھی شامل کیا جائے تاکہ اتحاد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ امریکی اڈے مسلم ممالک کی حفاظت کے لیے نہیں بلکہ امریکی عزائم کے تحفظ کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات