ں*سریاب کے اکثر ڈاکخانے یوٹیلیٹی بلز کی وصولی کے لیے بند، عوام شدید مشکلات کا شکار
بجلی و گیس کے بھاری بل اقساط میں کروانے کے بعد بھی پوسٹ آفس کے دروازے بند، بینک بل لینے سے انکاری؛ محکمہ ڈاک کی ناقص حکمتِ عملی نے شہریوں کو خوار کر دیا، اعلی حکام فوری نوٹس لیں، بصورتِ دیگر بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں
اتوار 9 اگست 2026 21:20
(جاری ہے)
خصوصا بجلی، گیس اور دیگر یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کے معاملے میں شہری شدید اذیت سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے بھاری بھرکم بل غریب اور متوسط طبقے کے شہریوں کے لیے پہلے ہی ناقابلِ برداشت بن چکے ہیں۔
جب کوئی صارف متعلقہ ادارے سے اپنا بل اقساط میں تبدیل کرواتا ہے تو اس کے بعد مقررہ قسط جمع کرانے کے لیے پوسٹ آفس پہنچتا ہے، مگر وہاں اسے معلوم ہوتا ہے کہ متعلقہ ڈاکخانہ بل وصول کرنے کی سہولت سے محروم یا بند ہے۔رہنماں نے کہا کہ مزید ستم یہ ہے کہ جب شہری متبادل کے طور پر بینک کا رخ کرتے ہیں تو بعض مقامات پر بینک بھی یوٹیلیٹی بل وصول کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔ ایسے حالات میں ایک عام شہری آخر کہاں جائی کیا وہ دن بھر سرکاری دفاتر اور بینکوں کے چکر کاٹتا رہی کیا بزرگ، خواتین، مزدور اور کم آمدنی والے افراد اس اذیت کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈاک اور متعلقہ یوٹیلیٹی اداروں کی باہمی عدمِ رابطگی کا خمیازہ عوام کیوں بھگتیں اگر کسی علاقے کے ڈاکخانے میں بل وصول کرنے کی سہولت ختم کی گئی ہے تو عوام کو باقاعدہ متبادل انتظام فراہم کیا جائے، بصورتِ دیگر یہ عمل شہریوں کو دانستہ طور پر مشکلات میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔جمعیت علما اسلام کے رہنماں نے پاکستان پوسٹ کے پوسٹ ماسٹر جنرل (PMG)، ڈائریکٹر جنرل پوسٹل سروسز (DG)، چیف پوسٹ ماسٹر اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ سریاب کے تمام ڈاکخانوں کی صورتحال کا فوری جائزہ لیا جائے، بند یا غیر فعال ڈاکخانوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے اور یوٹیلیٹی بلز کی وصولی کا مثر، مستقل اور آسان نظام بحال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولت فراہم کرنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے، عوام کو دربدر کرنا نہیں۔ اگر کسی انتظامی یا مالی مسئلے کی وجہ سے ڈاکخانوں میں یوٹیلیٹی بلز کی وصولی متاثر ہو رہی ہے تو اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ غریب شہریوں کو بل جمع کرانے کے لیے ایک دفتر سے دوسرے دفتر بھیجنا ناقابلِ قبول ہے۔رہنمائوں نے خبردار کیا کہ اگر PMG، DG Postal Services اور متعلقہ اعلی حکام نے فوری طور پر اس سنگین عوامی مسئلے کا نوٹس نہ لیا اور سریاب کے ڈاکخانوں میں یوٹیلیٹی بلز کی وصولی بحال نہ کی تو جمعیت علما اسلام حلقہ سریاب اس معاملے کو ہر متعلقہ فورم پر بھرپور انداز میں اٹھانے اور عوام کے حق کے لیے احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سریاب کے عوام خاموش ضرور ہیں لیکن اپنے بنیادی حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ حکومت اور محکمہ ڈاک کو چاہیے کہ عوامی مشکلات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری عملی اقدامات کرے، محض زبانی یقین دہانیوں اور کاغذی کارروائی سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔جمعیت علما اسلام حلقہ سریاب نے مطالبہ کیا کہ اعلی حکام فوری طور پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر سریاب کے تمام ڈاکخانوں میں یوٹیلیٹی بلز کی وصولی، سہولیات کی دستیابی اور بندش کی وجوہات سامنے لائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عوام کو فوری ریلیف فراہم کریں۔مزید اہم خبریں
-
باب المندب میں حوثیوں نے کارگو جہاز پر حملہ‘تین ہلاک
-
روالپنڈی میں اٹلی کے سفارت خانے کا جعلی نمائندہ گرفتار
-
ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی پر امریکی فضائیہ کے طیارے میں خفیہ سفرکیا
-
پاکستان کی 10 ارب ڈالر کی درخواست، امریکہ کی سردمہری برقرار
-
امریکا ، اسرائیل کے شام سے مذاکرات کامیاب، شام میں خفیہ مقام پر موجود نیوکلیئر مواد جلد ہٹائے جانے کا امکان
-
صدر ٹرمپ نے ول شارف کو نیا اسسٹنٹ ٹو دی پریذیڈنٹ اور وائٹ ہاﺅس کونسل مقرر کردیا
-
لاہور، ذہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی کیس، اے ایس آئی کے خلاف سزائے موت کی دفعات شامل
-
مکہ دفاعی معاہدہ: نشانہ کون سا ملک ہے؟
-
اقلیتیں معاشرے کا حسن، عزت اور تحفظ پر سمجھوتا نہیں ہوگا. مریم نواز
-
لاہور، پولیس حراست میں خواتین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری مکمل، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوجمع کرادی گئی
-
پنجاب میں سکول کھولنے سے قبل صفائی، سکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت
-
عمران خان اور اہلیہ قید تنہائی کیس، بیرسٹر سلمان نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.