پاک، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے، مفتی محمد کریم خان
پیر 10 اگست 2026 20:26
(جاری ہے)
ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان نے کہا کہ دفاعی تعاون خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے اہم پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، مشترکہ مفادات اور دفاعی تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،موجودہ عالمی حالات میں اسلامی ممالک کو باہمی اتحاد، یکجہتی اور تعاون کو مزید فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا مقصد کسی ملک کے خلاف جارحیت نہیں بلکہ اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور علاقائی امن کا تحفظ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے لیے امید کی ایک کرن ہے،اس معاہدے سے تینوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور باہمی تعاون کے نئے راستے کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کے دیگر ممالک کو بھی اس دفاعی تعاون کے دائرے میں شامل کیا جائے تاکہ ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے مشترکہ دفاع اور سلامتی کے لیے موثر حکمتِ عملی تشکیل دی جا سکے،مسلم ممالک کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور باہمی اختلافات کو مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے اور امن کے استحکام کے لیے سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کا صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
گیارا اگست مساوی شہریت کے عہد کی تجدید کا دن ہے، شازیہ مری
-
پاکستان کی آم برآمدات 2026 سیزن کے دوران 44,882 ٹن تک پہنچ گئیں
-
گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر 10 سالہ بچے پر مبینہ تشدد،ملزم گرفتار
-
پولیس کا آئس منشیات کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا،کروڑوں مالیت کی آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
کراچی میں مزار کے قریب 3 بوریوں سے شخص کی کٹی ہوئی لاش برآمد
-
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جولائی کے دوران 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر موصول
-
میر رضا قتل کیس میں اہم پیش رفت، مقتول کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد مل گئے
-
کراچی میں موبائل فون تاجر سے 38 لاکھ روپے کا سامان اور نقدی لوٹ لی گئی
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
-
سنگدل ماں نے اپنے جڑواں نومولود بچوں کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر گلی میں پھینک دیا، ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.