شیخ عبدالعزیز کی جدوجہد و قربانیاں تحریک آزادی کشمیر کا ناقابل فراموش باب ہیں، مقررین
شیخ عبدالعزیز ایک مخلص، دیانتدار اور بااصول رہنما تھے جنہوں نے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر کشمیری عوام کے بنیادی حق کے لیے جدوجہد کی
منگل 11 اگست 2026 17:01
(جاری ہے)
مقررین نے کہا کہ شہید عزیمت شیخ عبدالعزیز کی لازوال جدوجہد، بے مثال استقامت اور عظیم قربانی تحریک آزادی کشمیر کی تاریخ کا ایک روشن اور ناقابل فراموش باب ہیں۔
انہوں نے شیخ عبدالعزیز کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد میں گزاری اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے تحریک آزادی کے لیے ایک روشن مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز ایک مخلص، دیانتدار اور بااصول رہنما تھے جنہوں نے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر کشمیری عوام کے بنیادی حق کے لیے جدوجہد کی۔ ان کی قربانی آنے والی نسلوں کے لیے عزم، حوصلے اور استقامت کا سرچشمہ ہے۔مقررین نے عزم ظاہر کیا کہ شہید شیخ عبدالعزیز کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا اور تحریک آزادی کشمیر کو سیاسی، سفارتی اور اخلاقی سطح پر آگے بڑھایا جائے گا۔سیمینار کے اختتام پر متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی، جس میں کہا گیا کہ شہدائے جموں و کشمیر کی قربانیوں کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ہر سطح پر جدوجہد منظم کی جائے گی۔قرارداد میں کہا گیا کہ شہید سید علی گیلانی اور شہید شیخ عبدالعزیز کے نظریات اور نعروں کو کشمیری عوام کی نظریاتی، سیاسی اور اقتصادی وابستگی کا اظہار سمجھا جاتا ہے۔ قرارداد میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم، قتل و غارت، گرفتاریوں، مکانات و دکانوں کے انہدام اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں کی مذمت بھی کی گئی۔قرارداد میں حکومت پاکستان سے اپیل کی گئی کہ وہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے ذریعے تنازع کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر آمادہ کرے۔اس موقع پر شہدائے جموں و کشمیر اور شہدائے پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ شیخ عبدالعزیز اور دیگر شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.