آصفہ بھٹو زرداری کی اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر پاکستان بھر کی تمام اقلیتی برادریوں کو دلی مبارکباد
منگل 11 اگست 2026 20:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مساوات کا عملی اظہار ہر شہری کو حاصل حقوق اور مواقع میں ہونا چاہیے، قانون کو تمام شہریوں کو یکساں تحفظ فراہم کرنا چاہیے اور ہر پاکستانی کو مذہب کی بنیاد پر کسی امتیاز کے بغیر ملک کی سماجی، معاشی اور شہری زندگی میں بھرپور حصہ لینے کے یکساں مواقع حاصل ہونے چاہئیں۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کا زیادہ جامع اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں خصوصی کردار ہے،ہمیں یقینی بنانا چاہیے کہ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو تعلیم کے حصول، اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور ملک کے مستقبل میں مثر کردار ادا کرنے کے مساوی مواقع میسر ہوں۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی خواتین کو بھی تعلیم، روزگار اور عوامی زندگی میں بھرپور شرکت اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے یکساں مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔خاتون اول نے کہا کہ تمام اداروں اور معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے کہ مساوات اور انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھا جائے، ہر شہری کے ساتھ منصفانہ سلوک یقینی بنایا جائے اور اسے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔انہوں نے خاندانوں، تعلیمی اداروں، برادریوں اور عوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ شہریوں کے درمیان احترام، باہمی سمجھ بوجھ اور مساوی سلوک کو فروغ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج نوجوانوں کو جو اقدار سکھائی جائیں گی، وہی مستقبل میں ان کے تعمیر کردہ پاکستان کی صورت گری کریں گی۔آصفہ بھٹو زرداری نے اقلیتی برادریوں کی خدمات اور کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مسلسل ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ پاکستان اپنے تمام شہریوں کے لیے مساوات، احترام اور یکساں مواقع کے ساتھ مسلسل ترقی کی جانب گامزن رہے۔مزید اہم خبریں
-
پارٹی میں چھوٹا سا انتشاری گروپ ہے جس کو ڈیل کرنا پڑے گا
-
میررضا کیس: ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو نے کرائم سین کے شواہد کو ضائع کیا
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والا محمد حسین پی ٹی آئی کا کارکن تھا لیکن کوئی عہدہ نہیں تھا
-
میر رضا کی نس میں ایسی دوائی ڈالی گئی جس سے حرکت نہیں کرسکتے لیکن درد محسوس کرسکتے ہیں
-
میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو آگاہ رکھا جائیگا، وزیراعلیٰ سندھ
-
امریکی صدر نے خود کو ایران کا ’’ بینکر‘‘ قرار دے دیا
-
سویڈن حکومت کی امیگریشن قوانین میں بڑی تبدیلی، اب مستقل رہائش اختیار کرنا آسان ہوگیا
-
میررضا کیس: سندھ حکومت بےنظیربھٹو کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکی تو عام شہریوں کو کیا انصاف دے گی؟
-
پیٹرولیم ڈیلرز کا 15 اگست سے غیرمعینہ مدت کیلئے پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان
-
’بیٹیوں کی تعلیم پر پابندی ہے، میں چھپ کر روتا ہوں‘
-
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد کے مذاکرات، اہم فیصلوں کو حتمی شکل دے دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.