اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ‘بنیادی تنخواہ15لاکھ50ہزار مقرر
دو سال سے زائد عرصہ چیف جسٹس رہنے والوں کے لیے نئی سہولت ، ریٹائرمنٹ یا اعلیٰ عدالت میں ترقی کی صورت میں گاڑی رعایتی قیمت پر خریدنے کی اجازت ہوگی. رپورٹ
میاں محمد ندیم
جمعرات 13 اگست 2026
13:24
(جاری ہے)
اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تنخواہوں اور الاو¿نسز میں اضافے کا اطلاق 10 دسمبر2025 سے کردیا گیا، گزشتہ مدت کا مالی فائدہ بھی سپریم کورٹ ججوں کو دیا جائے گا، اضافے کے بقایا جات بھی ادا کیے جائیں گے چیف جسٹس پاکستان کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 15 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کردی گئی، سپریم کورٹ کے دیگر ججوں کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 15 لاکھ روپے ہوگی، سپریم کورٹ ججوں کی بنیادی تنخواہ 11 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کردی گئی. سپریم کورٹ ججز کے جوڈیشل الاﺅنس میں بھی نمایاں اضافہ کردیا گیا، جوڈیشل الاﺅنس 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے مقرر کردیا گیا جوڈیشل الاﺅنس میں تقریباً 3 لاکھ 39 ہزار روپے ماہانہ اضافہ ہوگیا. سپریم کورٹ ججوں کے پنشن پیکج میں بھی اہم تبدیلیاں کردی گئیں، پنشن سے متعلق شق میں 70 سال کی حد بڑھا کر 75 سال کردی گئی، متعلقہ شق میں 85 سال کی حد بھی بڑھا کر 90 سال کردی گئی، سپریم کورٹ ججوں کیلئے ماہانہ 1 لاکھ 50 ہزار روپے میڈیکل الاو¿نس بھی مقرر کردیا گیا. ہائیکورٹ ججوں کی بنیادی تنخواہوں میں بھی اضافہ کردیا گیا، ہائیکورٹ ججوں کی نئی تنخواہوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، ہائیکورٹ چیف جسٹس کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 12 لاکھ 54 ہزار روپے مقرر کردیا گیا، ہائیکورٹ کے دیگرججوں کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 12 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگی ہائیکورٹ ججوںکی تنخواہ 10 لاکھ 95 ہزار سے بڑھا کر 12 لاکھ 5 ہزار روپے کی گئی، ہائیکورٹ ججوں کی بنیادی تنخواہ میں 1 لاکھ 10 ہزار روپے ماہانہ اضافہ کردیا گیا. دو سال سے زائد عرصہ چیف جسٹس رہنے والوں کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی گئی، ریٹائرمنٹ یا اعلیٰ عدالت میں ترقی کی صورت میں گاڑی رعایتی قیمت پر خریدنے کی اجازت ہوگی، ریٹائرڈ ججوں کو وفاقی حکومت کے ثالثی معاملات میں فیس کی اجازت بھی مل سکے گی.
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان کے طلبہ ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں، وزیراعلیٰ
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم سے متعلق امور کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایرڈے کی ملاقات
-
مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی درخواست منظور، عدالت نے ایک مقدمے میں بری کردیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کے بیٹے کے انتقال پر اظہارافسوس
-
پنجاب ’’اینڈ ٹو اینڈ‘‘پیپرلیس اینڈ آٹو میشن ٹیکنالوجی دورمیں داخل
-
6،6 لاکھ پر سینیٹ کے آزاد امیدواروں کو ووٹ ملا ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ
-
یوم آزادی ہمیں اپنی تاریخ سے وابستگی، قومی ذمہ داریوں کے احساس اور مستقبل کے لیے اجتماعی عزم کی تجدید کا درس دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گلبہار پشاور میں جاوید آفریدی کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
-
میر رضا قتل؛ تفتیشی ٹیم کے این سی سی آئی اے کو خطوط، اہم مطالبات سامنے آگئے
-
ڈیفنس میں ڈیڑھ سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع
-
میر رضا قتل کیس میں اہم پیش رفت، قبر کشائی کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات شامل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.