جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ ون ویلنگ ایک سنگین اور قانونی جرم ہے،ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان

جمعرات 13 اگست 2026 18:47

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید میمن نے کہا ہے کہ جشنِ آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ ون ویلنگ ایک سنگین اور قانونی جرم ہے، جس سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ 14 اگست یومِ آزادی پاکستان کا قومی تہوار ہے، جسے جوش و جذبے، قومی یکجہتی، امن اور شائستگی کے ساتھ منانا ہم سب کی ذمہ داری ہے جشنِ آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش, ون ویلنگ یا کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ سے چلائی جانے والی گولی کسی بھی بے گناہ شہری، بچے، بزرگ یا راہگیر کی جان لے سکتی ہے، جبکہ خوشی کے موقع پر کسی خاندان کی زندگی بھر کی خوشیاں غم میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

لہٰذا والدین، بزرگوں، نوجوانوں اور معاشرے کے تمام ذمہ دار افراد اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی ہوائی فائرنگ سے باز رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید میمن نے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز اور پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کے موقع پر ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، ون ویلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ جشنِ آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہرائیں، پاکستان کی آزادی کا جشن بھرپور جوش و جذبے سے منائیں، مگر اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی عمل سے مکمل اجتناب کریں جشنِ آزادی خوشیوں کا تہوار ہے، اسے کسی حادثے یا جانی نقصان کا سبب نہ بنائیں۔

ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ضلع ٹنڈو محمد خان پولیس کی جانب سے تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے، قانون کی پاسداری کرنے اور جشنِ آزادی کو محفوظ اور پٴْرامن بنانے میں ٹنڈو محمد خان پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔