۵بانی پی ٹی آئی کی جیل میں ملاقات اور طبی سہولیات سے متعلق کیسز 18 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بانی پی ٹی آئی کی ملاقات اور علاج سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرے گا

جمعرات 13 اگست 2026 21:35

/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2026ء) بانی پی ٹی آئی کی ملاقات اور علاج سے متعلق کیسز 18 اگست کو سماعت کے لیے مقررکردیے گئے ہیں۔سریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی جیل میں ملاقات اور طبی سہولیات سے متعلق دائر مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کے نوٹس تمام متعلقہ فریقین اور وکلا کو جاری کر دیے ہیں۔

تین رکنی بینچ سماعت کرے گا جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 18 اگست کو ان مقدمات کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس نعیم افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل ہیں۔درخواستوں میں بانی پی ٹی آئی کو جیل میں فیملی اور وکلا سے ملاقات کی اجازت اور جیل میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق استدعا کی گئی ہی