جماعت اسلامی پاکستان عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،لیاقت بلوچ

ہفتہ 15 اگست 2026 13:47

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2026ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی پاکستان عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، 16 اگست کو چاروں صوبوں میں دھرنے ہوں گے، پنجاب میں وزیر اعلی ہاس کے سامنے جبکہ چار وں صوبوں میں گورنر ہاسز کے سامنے دھرنے ہوں گے۔

(جاری ہے)

لیہ جاتے ہوئے میانوالی میں اپنے مختصر قیام کے دوران ضلعی امیر جاوید اقبال سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے 7اگست کو مختلف مقامات پر پرامن دھرنے کے دروان جماعت اسلامی پاکستان کے رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ گراتی ہے اور رونے بھی نہیں دیتی، پرامن احتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، اس سے قبل بھی اور 7اگست کو احتجاج کے دوران ایک گملہ تک نھیں ٹوٹا، لیاقت بلوچ نے کہا ہیکہ وفاقی حکومت کو ظالمانہ لیوی ہر صورت واپس کرنا پڑے گی، اس کے علاوہ بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات پر جتنے بھی بلا جواز ٹیکسز ہیں وہ واپس کرنا ہوں گے، انھوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہو گا، ہم صرف عوام پر ہونے ظلم کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں، جب تک عوام پر ظلم یوتا رہے گا ہم سراپا احتجاج رہیں گے، لہٰذا غریب مگر غیور عوام ہمارے احتجاج میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا کریں کیونکہ ہم آپ کی جنگ لڑ رہے ہیں اور لڑتے رہیں گے، وہ کچھ دیر میانوالی میں رکنے کے بعد لیہ روانہ ہو گئے۔