سرگئی لاوروف نے پوتن کے جزائر کوریل دورے پر جاپانی احتجاج کو ناقابل قبول قرار دے دیا
بعض ممالک افریقہ میں اپنا سابق نوآبادیاتی اثر و رسوخ ختم ہونے کو قبول نہیں کر پا رہے ،خطے میں دہشتگردی کے خطرات کو ہوا دے رہے ہیں،روسی وزیرخارجہ
پیر 17 اگست 2026 22:10
(جاری ہے)
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ جاپانی سفیر کو وزارت خارجہ آنا ہوگا، جہاں صدر پوتن کے دورے سے متعلق جاپانی قیادت کے رویے کے ساتھ سفارتی طریقہ کار پر بھی بات کی جائے گی۔
افریقہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سرگئی لاوروف نے الزام عائد کیا کہ بعض ممالک افریقہ میں اپنا سابق نوآبادیاتی اثر و رسوخ ختم ہونے کو قبول نہیں کر پا رہے اور خطے میں دہشت گردی کے خطرات کو ہوا دے رہے ہیں۔روسی وزیر خارجہ نے فرانس پر بھی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ فرانس صحارا اور ساحل کے خطے میں غیر قانونی مسلح گروہوں کے ساتھ کام کر رہا ہے اور انہیں اسلحہ، مالی معاونت اور تربیت فراہم کر رہا ہے۔لاوروف نے کہا کہ روس کو اس بات پر بھی تشویش ہے کہ ساحل ممالک کے خلاف سرگرمیوں میں یوکرینی فوجی اہلکاروں کو مبینہ طور پر شامل کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ معاملہ انفرادی دہشت گرد کارروائیوں تک محدود نہیں بلکہ روس اسے ساحل کے ممالک کے خلاف ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے طور پر دیکھتا ہے۔گھانا کے شہریوں کی روس یوکرین تنازع میں شرکت کے معاملے پر لاوروف نے کہا کہ روسی وزارت دفاع کے متعلقہ ادارے گھانا کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیں گے۔ گھانا کے وزیر خارجہ کے مطابق 62 گھانین شہری ہلاک جبکہ 15 لاپتہ ہیں۔دونوں ممالک کے فوجی تعاون کے حوالے سے لاوروف نے کہا کہ گھانا سے روس کے ساتھ فوجی و تکنیکی تعاون کے بین الحکومتی معاہدے کی جلد توثیق کی توقع ہے، جس سے اس شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو افریقی ممالک کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ضروری تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ روس مغربی افریقی ممالک کی اقتصادی تنظیم ایکواس اور ساحل کے تین ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی میں بھی تعاون کے لیے تیار ہے۔لاوروف نے کہا کہ مغربی افریقہ میں سلامتی مضبوط بنانے کے لیے خطے کے تمام ممالک کے درمیان تعاون ضروری ہے اور روس ایکواس اور الائنس آف ساحل اسٹیٹس کے درمیان روابط بہتر بنانے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔سرگئی لاوروف نے یہ بھی بتایا کہ گھانا کے صدر جان ڈرامانی مہاما نے ماسکو میں ہونے والی تیسری روس افریقہ سربراہی کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران سے مذاکرات کا راستہ بند نہ کریں: اردوان کا ٹرمپ کو مشورہ
-
امریکی صدرٹرمپ کو بڑا دھچکا،مقبولیت اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
نیتن یاہو نے ممدانی کو حزب اللہ اور خامنہ ای کے برابر کھڑا کردیا، تصویر وائرل
-
آئی ایم ایف کا عملہ 19 اگست سے سینیگال کا دورہ کرے گا
-
امریکی سینیٹر کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
-
عمان نے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت کی تو حملہ کیا جائے گا، ٹرمپ
-
بھارت، آسیب کا خوف، 600 طلبہ نے بورڈنگ اسکول چھوڑ دیا
-
بھارت، مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی
-
ایران کا امریکی فوجیوں کو پکڑنے یا مارنے پر 30 ہزار ڈالرز انعام کا اعلان
-
شارجہ ؛ پاکستان سوشل سینٹر میں 80واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا
-
جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں پاکستانی کلچر اینڈ لینگویج ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 14اگست یومِ آزادی کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد
-
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا مکہ معاہدے کا خیر مقدم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.