ْ پاکستانیوں کو وطن عزیز کی نیک نامی، ترقی اور خوشحالی کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی،رابعہ شفیق

منگل 18 اگست 2026 16:07

مکو آ نہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2026ء) سنگا پور میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں ہائی کمشنر محترمہ رابعہ شفیق کے علاوہ فیصل آباد سے پنجاب بار کونسل کے سابق چیئرمین ایگزیکٹو میاں عبدالسلام ان کی اہلیہ وسیمہ سلام اور بیٹی مائرہ سلام نے خصوصی طو ر پر شرکت کی۔ رابعہ شفیق نے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو وطن عزیز کی نیک نامی، ترقی اور خوشحالی کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سنگا پور اور پاکستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں جن کے استحکام کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنگا پور میں مقیم پاکستانیوں کے مفادات کا بھی ہر ممکن تحفظ کیا جائے گا۔ اس موقع پر میاں عبدالسلام نے بھی یوم آزادی پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ رابعہ شفیق پاکستان اور سنگا پور کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کے فروغ کیلئے انتھک جدوجہد کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بزنس کمیونٹی کا فرض ہے کہ وہ دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ بعد میں انہوں نے یوم آزادی کے سلسلہ میں کیک بھی کاٹا۔