مسلم لیگ (ن )نے کبھی بھی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں کی، صحت کے معاملے کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات
جیل مینوئل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو صحت کی تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی تھیں اور دی جاتی رہیں گی،سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے پر نظرِ ثانی ہونی چاہیے، اس بارے میں وزیرِ قانون تفصیلات بتا چکے ہیں،کہانیاں بنا کر سیاست نہ کریں، آپ کو عدالت نے ریلیف دیا ہے،سب کچھ ٹھیک ہے اور یہ بہت دیر تک ایسے ہی چلتا نظر آئیگا،عطاء اللہ تارڑ بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے جس کم ظرفی کا مظاہرہ کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے، بیماری کا مذاق اڑانا اور اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ رہا ہے، طلال چوہدری
بدھ 19 اگست 2026 16:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ (ن)اپوزیشن میں تھی تو تحریک انصاف برسراقتدار تھی اور اس وقت بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے جو سٹیج پر کھڑے ہو کر اپوزیشن کو طعنے دیتے تھے کہ یہ جب جیل جاتے ہیں تو بیمار ہو جاتے ہیں، یہ جیل کے اندر گھر کے کھانے مانگتے ہیں، ایک طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا اور اپنی جماعت کے لوگوں سے کہا گیا کہ بیماری کے اوپر بھرپور سیاست کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے بانی پی ٹی آئی کے علاج معالجے اور صحت کے حوالے سے کبھی ایسی کوئی بات نہیں کی جس سے یہ تاثر ملے کہ حکومت صحت کے معاملے پر سیاست کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر قیدی کو آئین و قانون اور جیل مینوئل کے مطابق صحت کی سہولیات کی فراہمی کا حق حاصل ہے، بانی پی ٹی آئی کو بھی یہ سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں اور آئندہ بھی فراہم کی جاتی رہیں گی، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ جیل میں قیدیوں کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرے، یہ ایک حق ہے جو ہر قیدی کو ملتا ہے مگر کیا کسی مخصوص نجی ہسپتال میں علاج کی سہولت بھی ہر قیدی کو حاصل ہو سکتی ہی وزیر قانون نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ اس معاملے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی جائے گی تاکہ اس کی وضاحت ہو سکے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہماری قیادت یا ہم نے کبھی بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے کوئی ایسی بات نہیں کی جس سے صحت کے معاملے پر سیاست کا تاثر ملے، صحت کا معاملہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے تاہم اللہ بڑے بول سے بچائے، مجھے وہ وقت یاد آتا ہے جب بانی پی ٹی آئی نے واشنگٹن میں کھڑے ہو کر منہ پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا تھا کہ میں جا کر ان کا گھر کا کھانا اور دوائیاں بند کردوں گا۔ مختلف جلسوں میں بھی انہوں نے یہ کہا کہ جب یہ جیل جاتے ہیں تو بیمار ہو جاتے ہیں، اللہ تعالی سے ڈرنا چاہئے اور بڑے بول سے بچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نجی ہسپتال کے حوالے سے نظرثانی کی درخواست دائر ہونی چاہئے تاہم علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہے، حکومت کا ایگزیکٹو فنکشن ہے کہ قیدی کو جیل مینوئل کے مطابق صحت کی سہولیات فراہم کرنی ہیں، یہ سہولیات فراہم ہوتی رہی ہیں اور آئندہ بھی ہوتی رہیں گی، اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں ہے، ہم یہ ذمہ داری پہلے بھی نبھاتے آئے ہیں اور آئندہ بھی نبھاتے رہیں گے۔ عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت مسلسل یہ کہتی رہی ہے کہ اس معاملے پر سیاست اور سیاسی بیان بازی سے گریز کیا جائے، عدالت نے بھی قدغن لگائی کہ سیاست نہ کریں، صحت کا معاملہ سیاست سے الگ رہنا چاہئے اور حکومت اپنی ذمہ داری نبھاتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر قانون نے کل بھی نجی ہسپتال کے حوالے سے بات کی ہے، حکومت سمجھتی ہے کہ نظرثانی کی درخواست دائر ہونی چاہئے، اگر اس طرح کی کوئی نظیر قائم ہوتی ہے تو اس حوالے سے واضح ہونا چاہئے کہ یہ حق تمام قیدیوں کو حاصل ہوگا یا نہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے جس کم ظرفی کا مظاہرہ کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے، بیماری کا مذاق اڑانا اور اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے ہمیشہ ظرف اور کردار کا مظاہرہ کیا، کسی کی میڈیکل رپورٹس یا بیماری پر سیاست نہیں کی اور نہ ہی آئندہ کریں گے۔طلال چوہدری نے کہا کہ تمام سیاسی حربے استعمال کرنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کے پاس اب صرف ہمدردی کا کارڈ رہ گیا ہے، بچوں سے ملاقات، بیماری اور جان کو خطرے جیسے معاملات کو سیاسی بیانیے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے بھی اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ ریلیف ملنے کے بعد سیاست نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے اگر کسی قیدی کو ریلیف دیا ہے تو یہ اس کا اختیار ہے اور حکومت کو اس پر کوئی اعتراض نہیں تاہم اس فیصلے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی ہسپتال جائیں گے، پھر بنی گالا، نتھیا گلی اور دیگر مقامات کی باتیں کی گئیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ جیل سے متعلق عدالتی فیصلے کے مطابق ہی رہیں گے۔طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنی سیاست کا محور این آر او، ترامیم اور بیماری کے بجائے عوامی کارکردگی کو بنانا چاہئے، خیبر پختونخوا میں 17 سال سے حکومت کے باوجود عوام کو کیا دیا گیا، اس کا جواب بھی دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھے بعض ولاگرز سنسنی خیز دعوئوں کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اور بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق غیر مصدقہ خبریں پھیلا رہے ہیں، ان کا مقصد صرف سنسنی پیدا کرنا اور ڈالر کمانا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے ریاستی ادارے اور سیاسی قیادت ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں، اداروں کے سربراہان کے سامنے صرف پاکستان اور پاکستانی عوام کے مسائل کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں اور سیاسی قیادت نے ماضی میں بھی پاکستان کے مفاد میں فیصلے کئے ہیں اور آئندہ بھی ملک کے بہتر مستقبل کے لئے فیصلے کئے جائیں گے۔طلال چوہدری نے واضح کیا کہ عدالت کے فیصلے کے پیچھے کوئی خفیہ کہانی یا این آر او نہیں، عدالت نے اپنے اختیار کے تحت ریلیف دیا ہے، اسے سیاسی سازش یا کسی ڈیل سے جوڑنے کی کوشش درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے حامیوں کو بیماری اور عدالتی فیصلے کو سیاسی ایجنڈا بنانے کے بجائے اپنی کارکردگی اور عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہئے۔مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا میں صحت نظام شدید مسائل کا شکار ،گزشتہ 13 سال میں صوبے میں کوئی نیا بڑا ہسپتال قائم نہیں کیا گیا،فیصل کنڈی
-
پیٹرولیم لیوی نہ ہٹی تو عوامی تحریک بڑھائیں گے، حافظ نعیم
-
آصف زرداری کے سیل سے ویکسین فریج باہر نکلوالنے کے باوجود عمران خان کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
ملاقاتوں سے یہ نتیجہ اخذ نہ کیا جائے اتحاد چھوڑرہے ہیںیاکوئی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے‘ قمر زمان کائرہ
-
شازیہ مری کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد آمد، سینئر صحافی شاکر سولنگی کے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت
-
بلوچستان میں 37دہشت گردوں کا خاتمہ بڑی کامیابی ہے، وزیراعلی ٰبلوچستان
-
وزیراعلیٰ سندھ کا خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
گورنر سندھ کی روانڈا ہائی کمیشن آمد، دوطرفہ تجارت و تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
سیاسی جماعتیں 75 سال سے ملک کو تباہ کر رہی ہیں، محمود اچکزئی
-
گورنر خیبرپختونخوا کا صوابی میں بارشی سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار، رپورٹ طلب
-
حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات
-
نادرا نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے مفت اجرا کی سہولت فراہم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.