امریکا میں گجراتی تاجر سمیت دو بھارتی شہریوں کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا
پیر 24 اگست 2026 14:17
(جاری ہے)
اس واقعے نے گائوں کے لوگوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ،امریکا میں بھارتی شہریوں کے خلاف ایسے جرائم کی خبروں کے باعث خوف اور بے چینی میں اضافہ ہوا ہے۔
ایک اور واقعے میں نیویارک میں پیزا کی ڈیلیوری کے دوران پنجاب کے ضلع کپورتھلہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ حالیہ ہلاکتوں سے بیرونِ ملک بالخصوص امریکا اوردیگر مغربی ممالک میں مقیم بھارتی شہریوں کی سلامتی کے حوالے سے ایک بار پھر سوالات کھڑے ہوئے ہیں۔ یہ صورتحال خاص طور پر 2014 میں بھارت میں ہندوتوا نظریے کی حامل جماعت بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سامنے آئی ہے جس سے نئی دہلی کی تقسیم پیدا کرنے والی داخلی سیاست کے بھارتی تارکینِ وطن پر پڑنے والے اثرات کی عکاسی ہوتی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت میں بی جے پی کی جانب سے ہندوتوا نظریے کے فروغ نے بیرونِ ملک بھی ہندوتوا کے جارحانہ طرزِ عمل کو تقویت دی ہے جس سے بھارتی تارکینِ وطن میں تقسیم پیدا ہوئی اور میزبان ممالک میں ردعمل کو ہوا ملی۔یورپ میں ایک کمیونٹی رہنما نے کہاکہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہم نے دیکھا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی پالیسیوں، اقلیتوں کے ساتھ سلوک اور بیرونِ ملک ہندوتوا بیانیے کے پھیلائو کے خلاف احتجاج کے دوران بھارتی سفارتی مشنز، مندروں اور افراد کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔گزشتہ ایک سال کے دوران امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سے آنے والی رپورٹس کے مطابق ہندو مندروں میں توڑ پھوڑ، ریلیوں کے دوران جھڑپوں اور بھارتی طلبہ و پیشہ ور افراد کو آن لائن ہراساں کیے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ کئی حکومتوں نے سیاسی سرگرمیوں کے لیے سفارتی عمارتوں کے غلط استعمال اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو بیرونِ ملک منتقل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کی جانب سے ملک میں نفرت انگیز تقاریر اور اکثریتی سیاست سے مو ثر طور پر نمٹنے میں ناکامی نے انتہا پسند گروہوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور بیرونِ ملک بھارت کے تشخص کو نقصان پہنچایا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
وزیرِ مملکت محمد عون چوہدری کا پاکستانی قونصل خانے کا دورہ
-
افغانستان پریمیئر لیگ ٹی20 کی تین فرنچائزز اور ’’کوہِ ظفر‘‘ ٹرافی کی رونمائی
-
ویمنز ایشیا کپ 2026; TPT 360 کو آفیشل براڈکاسٹ پروڈکشن کی ذمہ داری مل گئی
-
پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے وفد کا فلپائن قونصلیٹ جنرل دبئی کا دورہ
-
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 469 ہوگئی، سینکڑوں افراد تاحال لاپتا
-
مذاکرات پسپائی کی علامت نہیں بلکہ قومی مفادات کے تحفظ کی صورت میں مزاحمت کا حصہ ہیں: باقرقالیباف
-
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے باعث اموات 270 ہوگئیں، 644 سیاح لاپتہ
-
دنیا مصنوعی ذہانت کے ذریعہ آنے والی تبدیلیوں کے لیے خطرناک حد تک تیار نہیں ، بل گیٹس
-
نیپال اورتبت کی سرحد پر تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 165 افراد ہلاک، 800 غیر ملکیوں سمیت 1500 افراد لاپتا
-
آبنائے ہرمز سے کوموڈیٹی بحری جہازوں کی آمد و رفت 3 ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی
-
ہیٹی میں گینگ کا خوفناک حملہ، چرچ میں پناہ لینے والے 40 افراد ہلاک
-
غزہ میں پتنگ دیکھنے پر بھی حملے کی دھمکی، حماس کا والدین کو بچوں کو باز رکھنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.