مدارسِ عربیہ کے مسائل کے حل کے لیے منگل کو اجلاس ہوگا،۔ طاہر اشرفی
پیر 24 اگست 2026 21:41
(جاری ہے)
ملک میں دینی تعلیم کے 15 تسلیم شدہ تعلیمی بورڈز کام کر رہے ہیں جن میں سے 10 ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجس ایجوکیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو مدارس پرانے نظام کے تحت اپنی رجسٹریشن جاری رکھنا چاہتے ہیں، ان پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
مدارس کے تعلیمی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ دینی مدارس طلبہ کو دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی فراہم کر رہے ہیں۔ رواں سال مختلف تعلیمی بورڈز میں مدارس کے طلبہ کی نمایاں پوزیشنیں اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ مدارس تعلیم اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدارسِ عربیہ پاکستان، اسلام اور قوم کی گراں قدر خدمت انجام دے رہے ہیں اور طلبہ کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ متحدہ مدارس کونسل مدارس کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے مدارس کے مسائل کے حل میں مسلسل دلچسپی اور ہدایات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مدارس انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں جبکہ دینی مدارس اور ان کی قیادت بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی، رواداری، امن اور قومی وحدت کے فروغ کے لیے بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت، دینی تعلیمی بورڈز اور مدارس کے درمیان مسلسل رابطہ کاری اور تعاون سے مدارس کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے اور وہ قومی ترقی، امن اور استحکام کے فروغ میں مزید مؤثر کردار ادا کر سکیں گے۔نظام المدارس پاکستان کے زیرِ اہتمام تقریب میں پاکستان اور بیرونِ ملک سے آنے والے علماء، مشائخ اور شیوخ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت امن و امان کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر رسپانس میکنزم کو مزید مضبوط بنا رہی ہی ،میر سرفراز بگٹی
-
موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
-
میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم، کوتاہی ثابت ہوئی تو کارروائی ہوگی، میئر کراچی
-
گورنر سندھ کا کمیونٹی پولیسنگ کراچی سینٹر کا دورہ، جدید سرویلنس نظام کا جائزہ
-
رانا مشہود سے ایس اے او سی وفد کی ملاقات، 14ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ
-
خواتین کی بلیک میلنگ، این سی سی آئی اے نے ملزم گرفتار کر لیا
-
سی ٹی ڈی کی کارروائی، ریڈ بک کے دو دہشت گرد گرفتار
-
جعلی کال سینٹرز کے خلاف این سی ای آئی اے کا کریک ڈاؤن
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ یلو لائن کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کر دی
-
ّحالات خراب ہونے کے باوجود مریم بی بی نے 11 ارب روپے کا جہاز خرید لیا: حافظ نعیم الرحمٰن
-
پٹرولیم لیوی نامنظور، ستمبر کے پہلے ہفتے ملک گیر ہڑتال ہوگی، حافظ نعیم الرحمن
-
پی ٹی وی لاہور سنٹر میں بدانتظامی، سٹوڈیوز نو سال سے ویران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.