نواز شریف4 روزہ غیر ملکی دورے پر روانہ،ائیر پور ٹ پر شہباز شریف کی ملاقات

صدر مسلم لیگ (ن) دونوں صاحبزادوں کے ہمراہسنگا پور، چین کے دورے پر روانہ ہوئے

پیر 31 اگست 2026 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف4 روزہ غیر ملکی دورے پر روانہ ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف سپیشل ائیر کرافٹ سے سنگاپور روانہ ہوئے ،حسن نواز شریف اورحسین نواز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نجی دورے پر سنگا پور اور چین روانہ ہوئے ہیں،سنگار پور میں مختصر قیام کے بعد نواز شریف چین روانہ ہو جائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کی روانگی سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف سے ائیر پورٹ پر اہم ملاقات بھی ہوئی۔وزیر اعظم نے کرغزستان کے دورے سے متعلق پارٹی سربراہ سے رہنمائی لی۔