شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کی کونسل کے ارکان نے ایس سی او اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کر دئیے

منگل 1 ستمبر 2026 15:11

بشکیک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2026ء) شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کی کونسل کے ارکان نے ایس سی او اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کر دئیے۔دستخطوں کی تقریب منگل کو یہاں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی،وزیراعظم محمد شہباز شریف ،چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کی کونسل کے ارکان نے اعلامیے پر دستخط کئے۔پاکستان 27۔2026 کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کی کونسل کی صدارت بھی سنبھالے گا۔